اُن کی حرکتیں ناگوار ہوتی جا رہی ہیں۔۔ نتاشا علی کی حرا مانی پر کھل کر تنقید! کیا کچھ کہہ ڈالا؟

Natasha Ali Rate Actresses And Criticized Hira Mani

شوبز انڈسٹری میں جہاں اداکارائیں ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے کتراتی ہیں، وہیں اداکارہ نتاشا علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں ایسا کچھ کہہ دیا جس پر سوشل میڈیا ہل کر رہ گیا۔

پروگرام کے دوران ایک سیگمنٹ میں انہیں مختلف اداکاراؤں کو ان کی اداکاری کی بنیاد پر نمبرز دینے کا چیلنج دیا گیا، اور نتاشا علی نے بغیر کسی جھجک کے دل کی بات زبان پر لے آئیں۔

ہانیہ عامر کو انہوں نے سب سے بہترین اداکارہ قرار دیا اور 10 میں سے 10 نمبر دے ڈالے! ان کا کہنا تھا، ہانیہ کا ٹائم چل رہا ہے، وہ ہر کردار میں جچتی ہیں۔

ماہرہ خان کو دیے 9 نمبر، عائزہ خان 8 پر آ گئیں، اور اقرا عزیز، مہوش حیات اور عائشہ عمر کو ملے 6 سے 7 نمبرز۔

لیکن حرا مانی پر بات آئی تو نتاشا علی نے کھل کر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا، پہلے حرا ایک باوقار اور دلکش اداکارہ تھیں، مگر اب ان کا انداز اور رویہ بدل چکا ہے۔ لوگوں کو اُن کی حرکتیں ناگوار گزر رہی ہیں، اسی لیے میں انہیں اب صرف 5 نمبر دوں گی۔

نتاشا نے ثروت گیلانی کو بھی 5 نمبر دیے اور دعویٰ کیا کہ اپنی جگہ وہ ان دونوں سے بہتر اداکارہ ہیں۔

دلچسپ بات یہ کہ جب اپنی اداکاری کی ریٹنگ کا وقت آیا، تو انہوں نے خود کو 6 نمبر دے کر خودتنقیدی کا پہلو بھی دکھایا، مگر ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ، میں آج جہاں ہوں، اپنی محنت کی بدولت ہوں… اور آگے اور بہتر کرنا ہے۔

اس بےباک انٹرویو کے بعد شوبز حلقے اور مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے—کیا واقعی نتاشا علی کا تجزیہ درست ہے، یا صرف سرخیوں میں آنے کا طریقہ؟

اب باری ہے آپ کی—کیا آپ نتاشا علی کی باتوں سے متفق ہیں؟

Natasha Ali Rate Actresses And Criticized Hira Mani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Natasha Ali Rate Actresses And Criticized Hira Mani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Natasha Ali Rate Actresses And Criticized Hira Mani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2298 Views   |   11 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 July 2025)

اُن کی حرکتیں ناگوار ہوتی جا رہی ہیں۔۔ نتاشا علی کی حرا مانی پر کھل کر تنقید! کیا کچھ کہہ ڈالا؟

اُن کی حرکتیں ناگوار ہوتی جا رہی ہیں۔۔ نتاشا علی کی حرا مانی پر کھل کر تنقید! کیا کچھ کہہ ڈالا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اُن کی حرکتیں ناگوار ہوتی جا رہی ہیں۔۔ نتاشا علی کی حرا مانی پر کھل کر تنقید! کیا کچھ کہہ ڈالا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔