چاول ہر گھر میں کھائے جاتے ہیں کہیں زیادہ کہیں کم ۔ خاص کر بچوں کے گھر میں تو تقریباً روز ہی بنتے ہیں۔ لیکن اکثر بلکہ سب جگہ ہی چاول کو پکاتے وقت اس کا پانی پھینک دیا جاتا ہے۔ کیونکہ زیادہ تر لوگ اس کے فوائد سے آگاہ نہیں ہیں۔ لیکن یہاں ہم آپ کو خوبسورتی بڑھانے کے ایسے 5 ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ بغیر کوئی خرچا کئے پارلر جیسا نکھار لا سکتی ہیں۔ اسی لئے آئندہ چاول کے اس قیمتی پانی کو پھینکئے گا نہیں بلکہ اپنی جلد کے نکھار کے لئے اس کو محفوظ کر لیں۔
1۔ جلد کو صاف اورچمکدار بنانے کے لیے فیشل ٹونر
لوگوں کو اس بات کا پتہ نہیں کہ چاول کا پانی آپ کی جلد کی ٹوننگ کرنے کے لئے بہترین ہے۔ کیونکہ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے جو مہنگے ٹونر اور ماسک وغیرہ آپ خریدتے ہیں ان میں چاول کا پانی استعمال ہوتا ہے۔ بیوٹی ایکسپرٹس کا یہ کہنا ہے کہ رائس واٹر ایک عمدہ فیشل ٹونر ہے۔
چاول کے پانی میں روئی ڈبو کر اس سے چہرے کو صاف کریں اور پھر چہرے کو خُشک ہونے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے دھو لیں، آپ اس ٹوٹکے کو روزانہ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
2۔ چہرے کے مہاسوں، جھائیوں کے لیے بھی کارآمد
کیل مہاسے جھائیاں آپ کے چہرے کی خوبصورتی متاثر کردیتے ہیں،انہیں ختم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اکثر خواتین ان کے لئے مہنگی پراڈکٹس استعمال کرتی ہیں ۔ جوان کا بجٹ آؤٹ کر دیتی ہیں۔ اگر آپ مہاسوں اور مہنگی کریموں سے تنگ آ چکی ہیں تو اب ذرا چاول کا پانی آزما کر دیکھ لیں۔
3۔ ایکزما یا داد کے خاتمے کے لیے مفید
ایکزما ایک جِلدی بیماری ہے جس میں جلد سُرخ ہوجاتی ہے جلد پربے انتہا خارش ہوتی ہے اورجلد پر سرخ نشان بھی آجاتے ہیں یہ کافی تکلیف دہ ہوتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول کے پانی میں کپڑے کو ڈبو کر اسے متاثرہ حصے پر تھوڑی دیر لگا دیں اور کُچھ دیر لگا رہنے دیں اور پھر کپڑے کو ہٹا کر جلد کو ہوا میں خُشک ہونے دیں اگر چاول کے پانی کو فریج میں ٹھنڈا کر کے لگائیں تو زیادہ سکون بھی ملے گا اور اس سے ایکزما میں کافی افاقہ ہوگا۔
4۔ سن برن کی صُورت میں سرخی ختم کرنے میں مددگار
چاول کا پانی جلد کے دُھوپ میں جل جانے میں بھی مفید ہے یہ جلد کی جلنے کی تکلیف کو ختم بھی کرتا ہے اور اس کی سرخی کو دور کرنے میں بھی مددگار ہے ۔ کچھ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ایسی صورت میں اگر ایک سے دو دن اس پانی کو رکھ دیا جائے تو تو یہ زیادہ فائدہ مند ہے اور اگر فریج میں رکھ کر اس کو استعمال کریں تو بہت سکون پہنچاتا ہے۔
5۔ چہرے کی جھریوں اور خشک جلد کے لئے
چاول کے پانی میں تھوڑا ناریل کا تیل ڈال لیں یا جوجوبا آئل ڈال کر اسے چہرے کی جھریوں پر ملنے سے چہرے پر پڑی جھریاں اور لائنز غائب ہو جاتی ہیں اور جلد تروتازہ اور جوان ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ خشک اور ڈیمیج اسکن میں بھی چاول کے پانی سے دن میں دو سے تین دفعہ منہ دھونے سے بہترین رزلٹ سامنے آتا ہے۔
چاول کا پانی کیسے بنائیں؟
کھانے پکانے کے لیے چاول جب بھگوئے جاتے ہیں تو اسے کم از کم 30 منٹ تک بھیگا رہنے دیں یا اس سے زیادہ بھیگنے سے اگر خراب نہیں ہوں گے تو اس سے زیادہ بھی بھگو سکتی ہیں۔ اور پھر اس کا پانی نکال کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے استعمال کریں اور اسی طرح چاول بوائل کرنے کے دوران جب پانی نکالا جاتا ہے تو اُسے پھینکنے کی بجائے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور استعمال کریں۔ یہ آپ کے بالوں کے لئے بھی بہترین کنڈیشنر ثابت ہوتا ہے۔ جلد کے ساتھ بالوں کی حفاظت بھی اس سے بہت اچھی طرح کی جاسکتی ہے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chawal Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.