صائمہ کو 2 گھنٹے زبردستی۔۔ سیٹ پر آ کر بدتمیزی کرنے والا شخص کون تھا؟ سنگیتا پریس کانفرنس میں بتاتے ہوئے رو پڑیں

Sangeeta In Tears On Saima Noor Being Threatened And Humiliated In Lahore

پاکستان کی سپر اسٹار صائمہ نور، جو برسوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرتی رہی ہیں اور بعدازاں ڈراموں میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں، حال ہی میں ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں ثُرّیا کے کردار سے ٹی وی پر شاندار واپسی کر چکی ہیں۔ اب وہ بابا بلھے شاہ کی زندگی پر بننے والے ایک بڑے تاریخی ڈرامے کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔

لاہور میں اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

50 اقساط پر مشتمل اس ڈرامے میں پرانے لالی ووڈ کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ کی روحِ رواں سنگیتا ہیں، جنہوں نے ایک پریس کانفرنس میں آبدیدہ ہو کر وہ واقعہ سنایا جس نے پوری ٹیم کو خوفزدہ کر دیا۔

سنگیتا نے سید نور سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، لاہور میں ایک مقام پر ریکارڈنگ کے دوران ایک وکیل نے انہیں دھمکیاں دیں۔ جب وہ گھر واپس چلی گئیں، تو صائمہ نور، جو اس وقت سیٹ پر موجود تھیں— کو ہراساں کیا گیا اور دو گھنٹے تک زبردستی وہیں بٹھائے رکھا گیا۔

سنگیتا کے مطابق، وہی شخص ان سے ڈھائی کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے اور مسلسل پروجیکٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شدید جذباتی لمحے میں سنگیتا رو پڑیں اور پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے، ورنہ انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسی تنازع کی وجہ سے نعمان اعجاز نے اس پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

انٹرنیٹ پر صائمہ نور اور سنگیتا کے حق میں اوازیں اٹھنے لگیں، لوگوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، حکومتِ پنجاب کو فوراً ایکشن لینا چاہیے۔ ہر عورت کا احترام ضروری ہے— یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ایسی ہراسانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

Sangeeta In Tears On Saima Noor Being Threatened And Humiliated In Lahore

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sangeeta In Tears On Saima Noor Being Threatened And Humiliated In Lahore and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sangeeta In Tears On Saima Noor Being Threatened And Humiliated In Lahore to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   715 Views   |   11 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 December 2025)

صائمہ کو 2 گھنٹے زبردستی۔۔ سیٹ پر آ کر بدتمیزی کرنے والا شخص کون تھا؟ سنگیتا پریس کانفرنس میں بتاتے ہوئے رو پڑیں

صائمہ کو 2 گھنٹے زبردستی۔۔ سیٹ پر آ کر بدتمیزی کرنے والا شخص کون تھا؟ سنگیتا پریس کانفرنس میں بتاتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صائمہ کو 2 گھنٹے زبردستی۔۔ سیٹ پر آ کر بدتمیزی کرنے والا شخص کون تھا؟ سنگیتا پریس کانفرنس میں بتاتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts