بیماری میں کن چیزوں سے احتیاط کرنی چاہیئے؟ جانیئے وہ چیزیں جو آپ کے لئے بیماری میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں

مختلف قسم کی بیماریوں میں مختلف افادیت والے مشروبات علاج کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں، گلے کی سوزش میں مبتلا فرد ان مشروبات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جو متلی محسوس کرنے والے کی مدد نہیں کرے گا اس ہی طرح متلی دور کرنے والا شربت گلے کی خراش میں اس کی مدد نہیں کر سکتا۔
آج ہم آپ کو چند مشروبات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کئی قسم کی بیماریوں میں علاج کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں کون سی بیماری میں کون سا مشروب استعمال کرنا چاہیئے اور کس سے پرہیز کرنا چاہیئے آیئے جانتے ہیں۔

بیماری میں کون سا مشروب استعمال کریں؟

• ادرک اور ہلدی کی چائے

• اجزاء

ایک ٹکڑا ادرک، دارچینی، لونگ، کالی مرچ، ہلدی، لیموں کا رس، گُڑ۔

• ترکیب

ہلدی اپنی سوزش اور جراثیم کش خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ ادرک سوزش کو کم کرکے ایئر ویز کھولنے میں مدد کرتا ہے ، بند سینے اور ناک کو کھولنے میں مدد کرتی ہے، ایک گلاس پانی کو پین میں ڈال کر چولہے پر چڑھائیں اور بتائے گئے تمام اجزاء ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی آدھا گلاس رہ جائے اب اسے پی لیں، یہ الرجی دور کرے گا، بند ناک کھولے گا کھانسی میں کمی ہوگی گلے کی سوزش دور ہوگی۔

• تازہ ہرے دھنیے کی چائے

• اجزاء

ہرے دھنیے کے پتے، دارچینی، لونگ، کالی مرچ، الائچی، لیموں کا رس۔

• ترکیب

ایک گلاس پانی میں بتائے گئے تمام اجزاء ڈال کر ابالیں، اس سے متلی دور ہوگی، سانس لینے میں راحت محسوس ہوگیم گلے کی خراش دور ہوگی سینے کی جلن میں آرام آئے گا جبکہ رنگ بھی نکھرے گا۔

• مکس ہربل چائے

• اجزاء

دارچینی، لونگ، الائچی، ادرک، ملیٹھی، کڑی پتہ۔

بتائے گئے تمام اجزاء کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر اُبالیں اب اسے نیم گرم پی لیں، ملیٹھی نزلے اور کھانسی کو روکنے کے لئے جانی جاتی ہے، لونگ سے سوزش ختم ہوتی ہے، اور گلے کا درد دانت کا درد دور ہوتا ہے جبکہ اس چائے سے ہاضمہ بھی ٹھیک ہوتا ہے۔

• اجوائن کاڑھا

• اجزاء

اجوائن، لونگ، کالی مرچ، گُڑ۔

• ترکیب

اجوائن جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرتی ہے جبکہ اس کاڑھے موجود دیگر اجزاء مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ بیماری میں کن چیزوں سے احتیاط کرنا چاہیئے؟ اگر آپ کا سینہ جکڑا ہوا ہے آپ کے سینی میں جلن ہے، بخار کا شکار ہیں اور نزلہ کھانسی ہو رہی ہے تو آپ کو اپنی روزمرہ کی عادتوں سے ٹھنڈا پانی پینے کی عادت، کولڈ ڈرنک کا استعمال، کین فوڈ، جنک فوڈ، ریفائن شوگر کا استعمال ترک کرنا ہوگا اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لئے اس قسم کی چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔

Bemari Main Kin Cheezon Se Ehtiat Karni Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bemari Main Kin Cheezon Se Ehtiat Karni Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bemari Main Kin Cheezon Se Ehtiat Karni Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1957 Views   |   02 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

بیماری میں کن چیزوں سے احتیاط کرنی چاہیئے؟ جانیئے وہ چیزیں جو آپ کے لئے بیماری میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں

بیماری میں کن چیزوں سے احتیاط کرنی چاہیئے؟ جانیئے وہ چیزیں جو آپ کے لئے بیماری میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیماری میں کن چیزوں سے احتیاط کرنی چاہیئے؟ جانیئے وہ چیزیں جو آپ کے لئے بیماری میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔