آن لائن قرآن پڑھا کر اپنا گھر بنا لیا ۔۔ باہم بیٹی نے کیسے اپنے والدین اور سُسرال کو ایک ساتھ سنبھالا؟ دیکھیے

زندگی میں ہمت اور حوصلہ ہو تو انسان کچھ بھی کر سکتا ہے، ایسا ہی کچھ اسی باہمت بیٹی نے کیا ہے، جو اب سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔نبیلہ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جو کہ باعزت اور پڑھا لکھا گھرانہ ہے۔ نبیلہ خود اپنے والدین کی فرماںبردار اور چہیتی بیٹی ہیں۔والدین اپنی بچوں کی ہر خواہش کو پورا کرتے ہیں۔ لیکن کبھی نبیلہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوگا۔

">

سوشل پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں نبیلہ نے بتایا کہ 2012 سے پہلے ہمارا گھر خوشحال گھرانہ تھا۔ لیکن 2012 کے بعد ان پر مصیبتوں اور مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے۔ مالی مشکلات او رقرضوں کی وجہ سے والدین ذہنی طور پر پریشان تھے۔

والد نے تو پریشانیوں کو جھیلنے کی کوشش کی مگر ان کی والدہ نے اس مشکل وقت کو اس حد تک ذہن پر حاوی کر لیا کہ وہ ذہنی طور پر کمزور ہو گئیں اور پھر گھر سے کبھی بھی نکل جایا کرتی تھیں۔

گلیوں میں پھرا کرتی تھیں۔ محلے دار انہیں دیکھا کرتے تھے۔ ہر ایک شخص یہی سوچتا تھا کہ اب اس گھر پر مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں، سب امید دلانے کے بجائے یہی سوچتا تھا کہ مسجد کے کسی کے انتقال کا اعلان ہوا ہے کہیں نبیلہ کی والدہ ہی تو نہیں۔

نبیلہ بتاتی ہیں کہ والدہ کافی بری حالت کا شکار ہو گئیی تھیں۔ امی نے اس حد تک ٹینشن لی کہ وہ پاگل ہو گئیں۔ وہ اس طرح ہو گئیں جیسے صدمے میں چلی گئی ہوں۔ امی گلیوں میں بھاگنے لگ جایا کرتی تھیں۔ وہ اس حد تک بیمار ہوئیں کہ لوگوں جب کبھی مسجد سے اعلان ہوتا تو گمان کرتے کہ کہیں نبیلہ کی والدہ کے انتقال کی خبر نہ ہو۔

نبیلہ اپنی والدہ کو دیکھ کر تڑپ جاتی تھیں، ان سے والدہ کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی تھی۔ نبیلہ اللہ سے دعا کرتی تھیں کہ یا اللہ پاک کوئی ایسا وسیلہ بنا دے کہ میں والدین کی مشکلات کو ختم کر دوں۔ ان سب مشکلات کے باوجود نبیلہ نے ہمت نہیں ہاری اور ووکینشل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لیا، جہاں وہ کمپیوٹر سے متعلق مضمون پڑھتی تھیں۔ وہیں وہ مخلتف اداروں اور لوگوں کو اپنی ہنر سے متعلق درخواستیں بھی بھیجتی تھیں۔

چونکہ میں نے نیٹ ورکنگ کا کورس کیا تھا، اسی لیے سوشل میڈیا سے بھی واقف تھیں لیکن اسکائپ پر پڑھایا جاتا ہے یہ بات معلوم نہیں تھی۔ نبیلہ نے اسکائپ کو ہی پریشانیون اور مشکلات کے حل کا ایک ذریعہ تصور کیا اور اسکائپ پر مخلتف لوگوں کو قرآن مجید پڑھانا شروع کر دیا۔

نبیلہ نے اسکائپ پر قرآن مجید پڑھانا شروع کیا جس کا ہدیہ انہیں اتنا ملتا تھا کہ وہ گزر بسر کر لیتی تھیں۔ نبیلہ نے دن رات اسکائپ پر لوگوں کو قرآن مجید پڑھایا تب جا کر وہ اس حد تک قابل بنیں کہ اپنے والدین کو گھر تحفے میں دیا۔ نبیلہ نے نہ صرف گھر تحفے میں دیا بلکہ والدین پر چڑھا ہوا قرض بھی اتار دیا۔

یعنی نبیلہ سچ مچ اپنے والدین کے لیے رحمت ثابت ہوئی کیونکہ نبیلہ شادی شدہ تھیں اس پوری صورتحال میں گھر بھی سنبھالتیں اور اپنے والدین کا بھی خیال رکھتیں۔

دن رات والدین کی خاطر کام کرنے سے نبلہ خود بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ نبیلہ کے تین بچے ہیں اور ان کے شوہر بھی نوکری کرتے ہیں۔ شوہر کی کمائی سے گھر کا خرچ چل جاتا ہے اور نبیلہ کو جو پیسے ملتے ہیں اسے وہ محفوظ کرلیتی ہیں۔

نبیلہ نے اپنے والدین اور سسرال کو ایک ساتھ لے کر نہ صرف چلیں بلکہ دنیا کو پیغام دے دیا کہ مشکل کچھ بھی ہو اسے آسان بنانا اور شکست دینا ہم پر ہے۔

Quran Parha Kar Ghar Bana Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Quran Parha Kar Ghar Bana Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Quran Parha Kar Ghar Bana Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1678 Views   |   25 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

آن لائن قرآن پڑھا کر اپنا گھر بنا لیا ۔۔ باہم بیٹی نے کیسے اپنے والدین اور سُسرال کو ایک ساتھ سنبھالا؟ دیکھیے

آن لائن قرآن پڑھا کر اپنا گھر بنا لیا ۔۔ باہم بیٹی نے کیسے اپنے والدین اور سُسرال کو ایک ساتھ سنبھالا؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آن لائن قرآن پڑھا کر اپنا گھر بنا لیا ۔۔ باہم بیٹی نے کیسے اپنے والدین اور سُسرال کو ایک ساتھ سنبھالا؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔