ٹہریں فریج خراب بھی ہوسکتا ہے ۔۔ وہ غلطی جس کی وجہ سے فریج کی پلیٹ پر موٹی برف جم جاتی ہے وجہ اور حل جانیئے

فریزر گھر میں ہونا کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ اکثر و بیشتر کھانا بچ جاتا ہے اور اس کو محفوظ کرنے کے لئے فریزر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا، اور پھر گرمی کے دنوں میں ٹھنڈا پانی پینے کے لئے فریزر ہی کام آتا ہے تاکہ برف جما کر رکھ سکیں، جب دل ٹھنڈا پانی پینے کا دل چاہے تو ٹھنڈا پانی پیشِ خدمت ہو۔
اب جناب فریزر میں ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ فریزر کے اوپر کے خانے میں برف حد سے زیادہ جم جاتی ہے اور پانی کے کٹورے یا کوئی بھی برتن، سامان بالکل برف کے اندر چپک جاتا ہے اور پھر آئس پلیٹ سے کھرچ کھرچ کر برف کو نکالا جاتا ہے جس سے فریزر کی پلیٹ میں سوراخ یا نشان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
لیکن یہ اتنی زیادہ برف جمنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

وجہ:

٭ فریزر میں گیس کی اضافی مقدار جمع ہونے اور کمپریسر کے مستقل چلنے کی وجہ سے زیادہ برف جمتی ہے۔ ایک وجہ تھرماسٹیٹ کی سیٹنگ زیادہ بڑھنے کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ فریج کو صحیح طرح سے بند نہ کرنے کی وجہ سے بھی برف اندر ہی جم جاتی ہے بجائے اس کے کہ وہ کولنگ کرے اور جتنی مرتبہ فریج کا دروازہ کھلتا ہےا س سے پریشر بڑھنے کی وجہ سے بھی برف پلیٹ پر جمع ہونے لگتی ہے۔

ختم کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے اپنے فریج کو بند کر دیجئے، اور تمام سامان فریج سے باہر نکال لیجئے ۔ اب فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھولیں ۔ پھر اپنا ہئیر ڈرائر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہو جائے گا۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ بے تحاشہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو چائیں مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ پلاسٹ کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔مگر زور آزمائی سے احتیاط کریں اور پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔ جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے پونچھ لیں
٭ ایک رات قبل فریج میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ایک پلیٹ میں ڈال کر رکھ دیں لیکن پلیٹ کو ڈھک کر نہ رکھیں بلکہ کھلا ہی رکھیں۔
٭ اگلے روز دھونے سے قبل ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں وہ بیکنگ سوڈا ڈالیں جو فریج میں پلیٹ میں رات بھر رکھا ہوا تھا، اور ساتھ ہی اس میں واشنگ سرف ڈال کر مکس کریں۔
٭ پھر اس میں ایک تولیہ بھگوئیں، اور اس سے فریج کی دیواریں، ڈبے اور جالیاں صاف کریں۔
٭ اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔ لیجیئے بدبو بھی ختم اور صفائی بھی مکمل۔۔۔

سخت برف ہٹانے کا طریقہ:

فریج کو رات کو بند کرکے چھوڑیں گی، تو برف کی سختی ختم ہو جائے گی لیکن اگر پھر نہ ہو تو بس دو گلاس گرم پانی کریں اور اس کو فریج میں اس جگہ ڈالیں جہاں برف زیادہ ہے، اس کے بعد آپ کچھ دیر چھوڑ دیں، برف نکل آئے گی۔

Fridge Me Extra Barf Kyu Jamti Hai

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Me Extra Barf Kyu Jamti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Me Extra Barf Kyu Jamti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sumaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   57057 Views   |   07 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sumaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sumaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

ٹہریں فریج خراب بھی ہوسکتا ہے ۔۔ وہ غلطی جس کی وجہ سے فریج کی پلیٹ پر موٹی برف جم جاتی ہے وجہ اور حل جانیئے

ٹہریں فریج خراب بھی ہوسکتا ہے ۔۔ وہ غلطی جس کی وجہ سے فریج کی پلیٹ پر موٹی برف جم جاتی ہے وجہ اور حل جانیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹہریں فریج خراب بھی ہوسکتا ہے ۔۔ وہ غلطی جس کی وجہ سے فریج کی پلیٹ پر موٹی برف جم جاتی ہے وجہ اور حل جانیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔