رنگ گورا کرنے والے انجیکشن اور کریمیں خطرناک ۔۔ یہ چیزیں کس طرح بیماریاں پھیلا رہی ہیں؟

خواتین جو چہرے کو سنوارنے اور گورا کرنے کے لیے انجیکشن اورمختلف کریموں کا استعمال کرتی ہیں اب خبر دار ہوجائیں۔

نگران وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بیوٹی پارلرز میں رنگ گورا کرنے والے انجکشن اور کریمیں بیماریاں پھیلا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال کا کہنا تھاکہ کئی بیوٹی پالرز نے رنگ گورا کرنے کی اپنی کریمیں بنا رکھی ہیں جن کی سرٹیفیکیشن نہیں، کئی بیوٹی پارلر رنگ گورا کرنے والے انجکشن لگا کر لاکھوں روپے کسٹمر سے بٹور رہے ہیں، ایسے انجکشن پاکستان میں رجسڑڈ نہیں اور غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والے غیر قانونی انجکشنز اور کریموں کے خلاف پالیسی بنائیں گے اور ایسی کریمیں اورانجکشن استعمال کرنے والے پارلرز کو سیل کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ لاہور کی مارکیٹوں میں لوکل سیرم، کریمیں باآسانی کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ رنگ گورا کرنے والی غیر قانونی کریموں اور انجکشنز سے جلد اور گُردوں سمیت کئی اور بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بیوٹی پارلرز اورکلینکس کے خلاف کارروائی کا آغاز لاہور اور راولپنڈی سے ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ 75 فیصد خواتین وائٹننگ کریم کا استعمال کرتی ہیں۔

Local Creams And Injections Spreading Diseases

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Local Creams And Injections Spreading Diseases and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Local Creams And Injections Spreading Diseases to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   871 Views   |   22 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

رنگ گورا کرنے والے انجیکشن اور کریمیں خطرناک ۔۔ یہ چیزیں کس طرح بیماریاں پھیلا رہی ہیں؟

رنگ گورا کرنے والے انجیکشن اور کریمیں خطرناک ۔۔ یہ چیزیں کس طرح بیماریاں پھیلا رہی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رنگ گورا کرنے والے انجیکشن اور کریمیں خطرناک ۔۔ یہ چیزیں کس طرح بیماریاں پھیلا رہی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔