کپڑے سیتے وقت دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی بھی خراب ہوتی ہے تو جانئیے گھر پر سلائی مشین ٹھیک کرنے کا ایسا طریقہ جو بازار میں کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں

سلائی مشین پاکستانی گھرانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام مشین ہے اور اکثر خواتین اپنے کپڑوں کی چھوٹی موٹی سلائی خود ہی کرلیتی ہیں اور کچھ خواتین تو گھروں میں ہی کپڑے سیتی ہیں تاکہ ان کو روزگار بھی مل جائے اور کسی کی مدد بھی ہو جائے۔ جو خواتین گھر میں کپڑے سیتی ہیں انھیں اکثر مشین سے متعلق مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹھیک کروانے کیلیئے کسی کاریگر کو بلانا پڑتا ہے یا پھر دکان پر صحیح کروانے دینا پڑتا ہے، اور اصل میں مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنا کاریگر پیسے لے لیتا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھر بیٹھے آپ خود کیسے اپنی مشین ٹھیک کرکے اپنے ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں۔

سب سے پہلے پیچ کَس کی مدد سے مشین میں سلائی کی جگہ پر لگا ہوا اُسکا پیر کھولیں، پیر کھولنے کے بعد اسکی پٹری کھولنے کیلیئے وہاں دو اِسکُرو لگے ہونگے انہیں بھی کھول کر نیچے لگی پلیٹ نکال لیں۔ اب سب سے پہلے انگلی سے چیک کریں کہ جس سوراخ میں سوئی ڈالی جاتی ہے وہ کُھردُرا تو نہیں اگر اس میں خراش محسوس ہو تو آپکو کرنا یہ ہے کہ، ریگ مال کا ایک ٹکڑا لے کر اسکی مدد سے اس جگہ کی گھسائی کریں اور اس وقت تک گھسیں جب تک کہ پلیٹ کی سطح ہموار نہ ہوجائے۔ اب اس پلیٹ کو واپس اسکی جگہ پر لگا کر دونوں پیچ لگانے کے بعد اسکا پاؤں بھی لگادیں۔ جب یہ سب ہوجائے تو مشین سے سلائی لگا کر چیک کرلیں کہ اب تو اس میں کھچاؤ نہیں۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1841 Views   |   19 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 September 2023)

کپڑے سیتے وقت دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی بھی خراب ہوتی ہے تو جانئیے گھر پر سلائی مشین ٹھیک کرنے کا ایسا طریقہ جو بازار میں کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں

کپڑے سیتے وقت دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی بھی خراب ہوتی ہے تو جانئیے گھر پر سلائی مشین ٹھیک کرنے کا ایسا طریقہ جو بازار میں کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کپڑے سیتے وقت دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا سلائی بھی خراب ہوتی ہے تو جانئیے گھر پر سلائی مشین ٹھیک کرنے کا ایسا طریقہ جو بازار میں کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔