کھانا تو مزیدار بنالیتی ہیں، بس پتیلے جلا دیتی ہیں ۔۔ گندے اور جلے ہوئے برتنوں کو بناء رگڑے دھونے کا یہ طریقہ آزمائیں اور ان کو خوب چمکائیں !

کچن کے سنک میں رکھے ہوئے برتنوں کو دیکھ کر تو ہر عورت کو ہی کوفت آتی ہے لیکن اگر جلے ہوئے برتن ہوں تو دل جل جاتا ہے ، ان کو رگڑ رگڑ کر صاف کرنا پڑتا ہے اور کچھ برتنوں میں مصالحہ یا دیگر لوازمات ایسے چپک جاتے ہیں کہ وہ صاف ہونے کا نام نہیں لیتا۔ یہ تمام تر خواتین کے لئے بڑی مشکل ثابت ہوتی ہے وہ بھی اس صورت میں جبکہ کوئی تقریب ہو یا گھر میں مہمان آ جائیں۔ ایسے میں آج ہم آپ سب کے لئے بتا رہے ہیں ایسا زبردست طریقہ جس سے نہ تو آپ کو ان ضدی برتنوں اور پتیلوں کومنٹوں میں صاف کردے۔۔

٭ کالا تیل:

کالا تیل پہلے زمانے میں برتنوں اور کپڑوں کو دھونے کے لئے استعمال ہونے والا ایک عام جز تھا۔ آج بھی اس تیل کی افادیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ اس سے آج بھی برتن اسی صفائی سے دھلتے ہیں۔ اس میں سلفونک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ایک کیمیکل اور نامیاتی مرکب ہے جس کو ڈٹرجنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں زنگ اور گندگی کو داغ دھبوں کو مٹانے کے لئے ہائیڈروکاربن اجزات پائے جاتے ہیں۔

برتن دھونے کا طریقہ:

کسی کو برتن کو یا پتیلے کو پہلے اپنے ڈٹرجنٹ سے ہلکے سے دھولیں صاف کرلیں، پھر اس پر کالا تیل لگا کر سٹیل کے سپنج کی مدد سے صاف کریں اور 7 منٹ کیلئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد جب یہ خُشک ہونے لگے تو برتن پر پھر سے ایک مرتبہ سٹیل کا سپنج پھیردیں۔یوں بناء رگڑے گندے سے گندے برتن صاف ہوجائیں گے۔

احتیاط:

کالے تیل کو استعمال کرتے وقت یہ احتیاط کریں کہ جب اس کو برتنوں میں لگائیں، اس وقت آپ اپنے ہاتھوں میں پلاسٹک کے دستانے یا کوئی پلاسٹک کی تھیلی پہن لیں تاکہ ہاتھوں میں جلن نہ ہوں۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   832 Views   |   10 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانا تو مزیدار بنالیتی ہیں، بس پتیلے جلا دیتی ہیں ۔۔ گندے اور جلے ہوئے برتنوں کو بناء رگڑے دھونے کا یہ طریقہ آزمائیں اور ان کو خوب چمکائیں ! and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانا تو مزیدار بنالیتی ہیں، بس پتیلے جلا دیتی ہیں ۔۔ گندے اور جلے ہوئے برتنوں کو بناء رگڑے دھونے کا یہ طریقہ آزمائیں اور ان کو خوب چمکائیں !) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.