اللہ کے گھر جانا تھا، مگر تنخواہ اتنی نہیں تھی ۔۔ وہ خوش قسمت جوڑا، جسے جنرل ضیاء نے مفت حج کرایا

حج جانا آج کے دور میں آسان نہیں لیکن ایک ایسا خوش قسمت جوڑا بھی پاکستان میں موجود ہے، جو مفت میں حج کی سعادت حاصل کر کے آ چکا ہے، اس خوش قسمت جوڑے نے دو مرتبہ حج کیا۔
کےفوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جنرل ضیاء الحق کے پشاور کے گھر میں جہاں ان کی والدہ اور گھر والے رہائش پزیر تھے، وہیں ان کے پڑوسی ایک ریلوے ملازم تھے جن کا نام تھا علی محمد عاصی۔ علی محمد عاصی بطور ٹرین ایگزامنر پاکستان ریلوے میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

80 سالہ علی محمد بتاتے ہیں کہ جنرل ضیاء کی والدہ انتہائی شفیق، ملنسار اور غریبوں کے دکھ درد کا احساس رکھنے والی خاتون تھیں، میں جب کبھی ان کے گھر جاتا تو مجھے کہتی یہ بھی کھاؤ، اور وہ بھی کھاؤ۔ چونکہ علی محمد ریلوے ملازم تھے اور اس وقت ریلوے ملازم کی تنخواہ اتنی نہیں تھی کہ حج کو ہو کے آ سکے۔

تو میں نے جنرل ضیاء کے نام ایک خط لکھا جس میں میں نے اپنے اور اہلیہ تحسین اختر کے لیے مفت حج کی درخواست کی، یہ خط میں نے چاچی جان کو دے دیا، ساتھ یہ بھی کہا کہ اپنے بیٹے سے بات کریں، جس پر چاچی جان نے مجھے تسلی دی، دراصل جنرل ضیاء اپنی والدہ کا کوئی بھی فرمان انکار نہیں کر پاتے تھے، یہی وجہ تھی کہ ایک دن مجھے سرکاری خط موصول ہوا جس میں مجھے حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے حج امور دفتر طلب کیا۔

اور پھر 1984 میں میں اور اہلیہ نے حج کی سعادت حاصل کی، دراصل یہ حج اس وقت کے شاہ عبداللہ کی جانب سے دیا گیا تھا، شاہ عبداللہ نے جنرل ضیاء سے 100 افراد کو بطور مہمان بلانے کی درخواست کی تھی، یہ 100 وہ افراد تھے جن میں چپڑاسی، نوکر، ڈرائیور، مالی شامل تھے، جن کی تنخواہیں انہیں حج کی اجازت نہیں دیتی تھی۔

j

جب حج کے لیے علی محمد اور ان کی اہلیہ سمیت 100 افراد پاک زمین پر اترے تو انہیں مکمل سیکیورٹی حصار میں لے جایا گیا کیونکہ یہ سب بادشاہ کے مہمان تھے، ان کی رہائش بھی اعلیٰ ہوٹلز میں کی گئی، جو کہ مسجد نبوی ﷺ کے بالکل قریب تھا۔

ولی عہد سے ملاقات بھی کرائی گئی اور اہم مقدس مقامات کی زیارتیں بھی ہوئیں، علی محمد بتاتے ہیں کہ 1986 میں دوبارہ حج کا موقع ملا تھا۔ پہلی بار حج کرنے پر میں نے جنرل ضیاء کو پورا حج احوال سنایا جس پر جنرل ضیاء نے اپنی والدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کے طفیل ہے۔

Zia Ul Haq Ne Hajj Karwaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zia Ul Haq Ne Hajj Karwaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zia Ul Haq Ne Hajj Karwaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4674 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اللہ کے گھر جانا تھا، مگر تنخواہ اتنی نہیں تھی ۔۔ وہ خوش قسمت جوڑا، جسے جنرل ضیاء نے مفت حج کرایا

اللہ کے گھر جانا تھا، مگر تنخواہ اتنی نہیں تھی ۔۔ وہ خوش قسمت جوڑا، جسے جنرل ضیاء نے مفت حج کرایا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ کے گھر جانا تھا، مگر تنخواہ اتنی نہیں تھی ۔۔ وہ خوش قسمت جوڑا، جسے جنرل ضیاء نے مفت حج کرایا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔