کرکرے اور گرما گرم آلو کے چپس بھلا کسے ناپسند ہوں گے۔ سردیوں میں شام کی چائے کے ساتھ کھانا ہو یا پھر بچوں کو ہلکی پھلکی بھوک کے دوران کچھ کھانے کو دینا ہو سب سے پہلے آلو کے چپس ہی ذہن میں آتے ہیں کیوں کہ انھیں بنانے میں وقت اور چیزیں دونوں ہی بہت کم لگتی ہیں۔ البتہ کرکے چپس بنانا ایک آرٹ ہے جو آج ہم آپ کو سکھائیں گے۔
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے آلوؤں کو چھیل کر پتلے پتلے قتلوں کی صورت میں کاٹیں اور انھیں ایک پیالے میں ڈال دیں۔ اب ان میں ایک چمچ نمک اور 2 چمچ چینی ڈالیں اور ایک لیٹر پانی بھی ڈال دیں اور کچھ برف کے کیوبز پانی میں شامل کر کے آلوؤں کو اچھی طرح ڈبو لیں۔ پھر آلو کے قتلے چھان کر ٹشو پیپر پر رکھ کر خشک کرلیں۔
دوسرے پیالے میں 1 کپ آٹا اور ایک کپ کارن فلور ڈال کر مکس کریں۔ اب قتلوں کو اچھی طرح کوٹ کر کے تل لیں۔ مزیدار اور کرکرے آلو کے چپس تیار ہیں۔ انھیں کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔