اس کا گودا کھانا پسند نہیں کرتے تو ٹہریں.. جانیے پائے کا گودا کھانے کے 5 زبردست فائدے

اب اس برفیلی ٹھنڈ کے موسم میں بھی پائے کا لطف نہ اٹھایا جائے تو پھر کب اٹھائیں۔ لیکن کچھ ایسے لوگ خاص طور پر بچے ہوتے ہیں جو پائے کا گودا دیکھ کر ناک بھوں چڑھا لیتے ہیں یہ جانے بغیر کہ یہ ان کی صحت کے لئے کتنا ضروری ہے۔

پائے کے گودے کی غذائی اہمیت

پائے گائے کے ہوں یا بکرے کے ان کے اندر کے گودے میں اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ پائے میں پروٹین کی بھاری مقدار ہونے کے علاوہ معدنیات جیسے کہ میگنیشئیم، فاسفورس، سیلینیم، جیلیٹن، کیلشئیم، امینو ایسڈ بھی شامل ہوتے پیں۔

ہڈیوں کے لئے بہترین

جیلیٹن ہڈیوں کی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں مجود امینو ایسڈ ہڈیوں کے کولیج کو بڑھا کر درد اور سوش کو بھی کم کرتا ہے اور پڈیوں کے مرض آسٹیوپوروسس کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ناخن اور بال کی نشونما

جلیٹن ناخنوں کو مضبوط کرتا ہے اور بالوں کی نشونما بہتر کرتا ہے۔ کولیجن بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے اگر آپ چمکدار جلد، بال اور ناخن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پائے کا گودا آپ کو بہت فائدہ دے گا البتہ یہ دھیان رہے کہ خدانخواستہ آپ کو کوئی ایسی بیماری نہ ہو جس میں اس ڈش کا کھانا آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو۔

مدافعتی نظام بہتر کرتا ہے

زنک، میگنیشئیم اور مائکرونیوٹرینٹس سے جسم کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے اور جلد صحت کی بحالی میں مدد کرتا ہے۔ پائے کی ہڈی میں گودا موجود ہوتا ہے اس لئے اس کو چوسنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

دانتوں کو مضبوط بنائے

گودے میں موجود فاسورس ہڈیوں کے ساتھ دانتوں کو بھی قوت بخشتا ہے۔ کیلشئیم بھی دانتوں کا اہم جز ہے جو گودے میں پایا جاتا ہے۔

دل اور اعصاب

کیلشئیم کی بڑی مقدار دل، عضلات کے علاوہ اعصابی نظام کو بھی صحت مند رکھنے میں معاون ہے۔ دل کے مریض افراد پائے سے پرہیز ہی کریں تو بہتر ہے یا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ کسی نقصان سے بچ سکیں۔

Paye Ka Gooda Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Paye Ka Gooda Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paye Ka Gooda Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2435 Views   |   18 Jan 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اس کا گودا کھانا پسند نہیں کرتے تو ٹہریں.. جانیے پائے کا گودا کھانے کے 5 زبردست فائدے

اس کا گودا کھانا پسند نہیں کرتے تو ٹہریں.. جانیے پائے کا گودا کھانے کے 5 زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس کا گودا کھانا پسند نہیں کرتے تو ٹہریں.. جانیے پائے کا گودا کھانے کے 5 زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔