والدہ مسلمان تھیں، ان کے لیے آج بھی روزے رکھ رہا ہوں۔۔ مشہور بھارتی اداکار اپنا مذہب چھوڑ کر رمضان کے روزے رکھتے ہیں

مشہور اداکاروں کی زندگی میں ایسے کئی لمحات آتے ہیں، جن کی وجہ سے وہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، ایسے ہی کچھ اداکار رمضان کی وجہ سے بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

ورون دھون:

مشہور بھارتی اداکار ورون دھون کا شمار بھارت کے ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اگرچہ اُس طرح شہرت تو حاصل نہ کر سکے ہیں، تاہم جدوجہد میں ضرور لگے ہیں۔
لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا، بھارتی ویب سائٹ BollywoodLife.com کے مطابق ورن دھون نے اپنے جم ٹرینر اور دوستوں کے ساتھ جو کہ مسلمان ہیں، ان کے ساتھ پہلا روزہ رکھا۔اداکار کی جانب سے اس عمل کے بعد ان کے مسلمان مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا تھا۔

کرینہ کپور:

اداکارہ کرینہ کپور اگرچہ رمضان کے روزے تو نہیں رکھتی ہیں، لیکن وہ اب ایک مسلمان گھرانے کی بہو ضرور بن چکی ہیں۔جس کے بعد کرینہ سحری اور افطاری کے اوقات کا علم ضرور ہو چکا ہوگا۔

شبانہ اعظمیٰ:

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے بھی اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے رمضان سے متعلق دلچسپ اظہار خیال کیا۔ اگرچہ اداکارہ مسلمان ہیں، تاہم وہ مذہبی نہیں ہیں۔
شبانہ بتاتی ہیں کہ ایک سچے مسلمان کی طرح مجھ میں بھی خدا کا خوف ہے اور میں اپنے اللہ میاں کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، روزہ بھی رکھتی ہوں، زکوٰۃ اور فطرہ بھی دیتی ہوں۔

عالیہ کے والد:

عالیہ بھٹ کا تعلق بھی ایک مسلمان گھرانے سے ہے، کیونکہ ان کی دادی مسلمان تھیں، یہی وجہ ہے کہ عالیہ کے والد یعنی مہیش بھٹ اپنی والدہ سے بے حد لگاؤ رکھتے تھے اور ان کے روزہ بھی رکھتے۔والدہ کے انتقال کے بعد 1998 سے لے آج تک مہیش بھٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی والدہ کے لیے روزہ رکھ رہے ہیں۔

سنجے دت:

سنجے دت نے اگرچہ روزہ تو نہیں رکھا مگر مسلمانوں کے ہمراہ روزہ افطار ضرور کیا ہے۔مسلمان ماں کے بیٹے سنجے دت نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب دبئی میں انہوں نے سال 2017 میں روزہ افطار کیا تھا، اگرچہ ان کا روزہ تو نہ تھا مگر افطار ضرور کیا۔ دوسری جانب اداکار بالی ووڈ ستاروں کو اپنی افطار پارٹی میں بھی مدعو کر چکے ہیں، جس میں وہ خود روزہ افطار کرتے دکھائی دیے۔

Walidain Ke Liye Roza Rakh Rahe Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walidain Ke Liye Roza Rakh Rahe Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walidain Ke Liye Roza Rakh Rahe Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5088 Views   |   13 Apr 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

والدہ مسلمان تھیں، ان کے لیے آج بھی روزے رکھ رہا ہوں۔۔ مشہور بھارتی اداکار اپنا مذہب چھوڑ کر رمضان کے روزے رکھتے ہیں

والدہ مسلمان تھیں، ان کے لیے آج بھی روزے رکھ رہا ہوں۔۔ مشہور بھارتی اداکار اپنا مذہب چھوڑ کر رمضان کے روزے رکھتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والدہ مسلمان تھیں، ان کے لیے آج بھی روزے رکھ رہا ہوں۔۔ مشہور بھارتی اداکار اپنا مذہب چھوڑ کر رمضان کے روزے رکھتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔