منتیں مانگی کہ اولاد کی نمت نصیب ہوجائے ۔۔ وہ 5 معروف اداکار جنہیں اللہ نے بڑی دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا کی

وہ جوڑے جو بے اولاد ہوتے ہیں ان کی بہت تمنا ہوتی ہے کہ شادی کے بعد وہ والدین بنیں۔ مگر یہ تو اللہ کی مرضی ہے کہ وہ کب کسے اولاد کی نعمت نوازے۔
کسی کو وقت پر والدین بننے کی توفیق مل جاتی ہے تو کسی کو سالوں تک اولاد نہیں ملتی جس کے لیے بہت دعائیں کرنی پڑتی ہیں اور ساتھ ہی صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔
کچھ شوبز فنکار بھی ایسے ہیں جو دیر سے والدین بنے۔ انہوں نے کئی سال اولاد کے دنیا میں آنے کا انتظار کیا ،بہت دعائیں مانگیں اور کروائیں،
پھر منتیں بھی مانگی بعد ازاں اللہ نے ان کی مراد پورا کی۔
آج جانتے ہیں انڈسٹری کے ان مقبول اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے بڑی دعاؤں سے اولاد ملی۔

1 - عدنان سمیع

بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا شمار ان میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سال اولاد کا انتظار کیا۔ ایک پروگرام کے دوران ان کی دوسری اہلیہ رویا فریابی نے انکشاف کیا تھا کہ 8 سال تک بیٹی کے دنیا میں آنے کا عدنان اور رویا فریابی نے انتظار کیا۔ بلاآخر عدنان سمیع صاحب اولاد ہوئے۔ ان کی بیٹی کا نام مدینہ ہے جس کی عمر 4 برس ہوچکی ہے۔ عدنان سمیع اب بھارتی شہریت رکھتے ہیں۔

2- ریما خان

مقبول پاکستانی فلم اسٹار ریما خان کی شادی تقریباً چالیس برس کی عمر میں ہوئی اور ان کے بیٹے کی پیدائش اس وقت ہوئی جب ان کی عمر 43 برس تھی۔ ایک پرانے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ سال 2014 میں وہ امید سے ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چاہتی تھی کہ میری پہلی اولاد بیٹاہو اور اس کے لیے انہوں نے رب سے بہت دعائیں کیں، منتیں مانگی، جس نے جو وظیفہ بتایا وہ انہوں نے کیا ۔ پھر وہ وقت بھی آگیا جب اللہ نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ ریما خان کے بیٹے کا نام ازلان ہے۔

3- رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی 30 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ اداکارہ کے گھر 8 سال بعد بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ لیکن آج تک رانی مکھرجی اپنی بیٹی کو میڈیا پر کم ہی لے کر آتی ہیں۔ رانی مکھرجی کی بیٹی کا نام ادیرا چوپڑا ہے۔

4- فرح خان

بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور کوریوگرافر فرح خان نے 41 سال کی عمر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دو سال کی کوشش کے بعد جب وہ ماں نہ بن سکیں تو ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ پھر اچانک 43 سال کی عمر میں فرح خان نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا جسے کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ فرح خان کے بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔ فرح خان نے بھی بہت دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا ہوئی۔

5- کشمیرا شاہ

بھارتی اداکارہ کشمیرا شاہ جو انڈیا کے مشہور و معروف کامیڈی اسٹار کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ ہیں ، دونوں مشکل وقت گزار چکے ہیں جب وہ اولاد سے محروم تھے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ آپریشن کے کئی مراحل سے گزریں۔آج دونون اداکاروں کے 2 جڑواں بچے ہیں۔ کشمیرا شاہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد زندگی بدل گئی ہے۔

Bari Duaon Baad Aulad Mili

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bari Duaon Baad Aulad Mili and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bari Duaon Baad Aulad Mili to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   49229 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

منتیں مانگی کہ اولاد کی نمت نصیب ہوجائے ۔۔ وہ 5 معروف اداکار جنہیں اللہ نے بڑی دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا کی

منتیں مانگی کہ اولاد کی نمت نصیب ہوجائے ۔۔ وہ 5 معروف اداکار جنہیں اللہ نے بڑی دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا کی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منتیں مانگی کہ اولاد کی نمت نصیب ہوجائے ۔۔ وہ 5 معروف اداکار جنہیں اللہ نے بڑی دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا کی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔