کیاآپ کے فریج سے بھی گوشت کی، لہسن ادرک کی بو آرہی ہے۔۔۔ تو ہمارے بتائے ہوئے یہ ٹوٹکے آزمائیے اور بو سے نجات پائیے

فریج میں جب گنجائش سے زیادہ سامان رکھ دیا جائے یا پھرتیزخوشبو والی چیزیں رکھی جائیں یا کھلی چیزیں رکھی جائیں تو فریج میں عجیب وغریب بو بس جاتی ہے۔ وہ بو کھانے کی ہر چیز میں بھی محسوس ہوتی ہے۔ ابھی عید الاضحٰی گزری ہے اس میں آپ کا فریج اور فریزر گوشت سے بھرا ہوتا ہے ۔ اورایسے میں فریج میں عجیب سی گوشت کی باس آجاتی ہے۔ اور اگر ویسے بھی لہسن ادرک جو کہ ہر فریج میں موجود ہوتا ہے اس کی بو تو موجود ہی ہوتی ہے۔ اور یہ بو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ نے اپنے فریج کی توجہ سے صفائی نہیں کی۔ اور جب یہ بو بس جاتی ہے تو پھر ہر کھانے میں یہ بو محسوس ہوتی ہے۔اسی طرح کچھ پھل بھی ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے اور وہ پورے فریج میں بس جاتی ہے۔ اسکا حل کیا ہے؟ اور ایسا کیا کیا جائے کہ یہ بو ختم ہو جائے اور آپ کے فریج میں فریش نیس آجائے۔
یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتا رہے ہیں جو کہ فریج کی ناخوشگوار بو ختم کرنے میں کارآمد ہے۔

1۔ کوئلے کا استعمال:

زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہوگا کہ اگر آپ فریج میں چھوٹا سا کوئلے کا ٹکڑا کسی برتن یا پیالے میں کر کے رکھ دیں تو اس سے فریج کی بو ختم ہوجاتی ہے۔ اس کو کم از کم تین دن رکھیں پھر بدل دیں۔

2۔ بیکنگ سوڈا:

فریج میں کھانوں کو تروتازہ رکھنے اور اس میں سے بوکو ختم کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا بہت کمال کا ٹوٹکہ ہے، یہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور سستا ترین طریقہ ہے۔ یہ تمام کھانوں کی بو کو ختم کر دے گا اور آپ کے فریج کوبالکل فریش نیس کا احساس دے گا۔

3۔ لیموں کی دلفریب مہک:

لیموں یوں تو بے شمار چیزوں میں کام آنے والی چیز ہے جس میں کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے سے لے کر صفائی ستھرائی اور صحت کے حوالے سے بے انتہا مفید ہونے کے ساتھ ساتھ گھر میں خوشگوار تروتازگی کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔ اس کی خوشبو والی مختلف پروڈکٹ ہمارے دن رات استعمال میں رہتی ہیں۔ فریج کی بو ختم کرنے کے لئے بھی لیموں کا رس کسی برتن میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اور دو تین دن بعد چینج کردیں، اس سے فریج میں ایک اچھی سی لیموں کی خوشبو فریج میں محسوس ہوگی اور ساری ناگوار مہک کو یہ اپنے اندر جذب کر لے گا۔

4۔ کافی:

اگر آپ کے گھر میں کوئی ایسی چیز موجود نہیں کہ جس سے فریج کی بو ختم کی جا سکے تو اپنے کچن میں جائیے اور کافی اٹھا لیجیے اب اس کو کسی پیالی میں ڈال کرفریج میں رکھ دیں ، اگر کافی کے بیج ہوں تو وہ بھی رکھے جا سکتے ہیں اس سے فریج سے ہر قسم کی ناگوار بو ختم ہوجائے گی۔ اور کھانوں کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔

5۔ اخبار کی بال:

اگر آپ کے گھرمیں کچھ پرانے اخبارموجود ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ کا یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ فریج میں بو کی وجہ اس میں پیدا ہونے والی نمی ہے ، اخبار کی بال بنا کر اگر فریج میں رکھ دیں تو یہ ساری نمی کو اپنے اندر جذب کر لے گی اور بو پیدا نہیں ہونے دے گی اس کے ساتھ اگر فریج میں خانوں میں اخبار کا ٹکڑا بچھا دیں، تو بھی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ لیکن اخبار کو بھی کچھ عرصے بعد بدلنا ضروری ہے۔

6۔ پودینہ:

پودینہ بھی لیموں کی طرح وہ چیز ہے جس کی خوشبو اور مہک انسان کو فریش کر دیتی ہے، اس کے لئے پودینے کو جس کھانے یا جس مشروب میں ڈالا جائے اس سے تازگی کا بہترین احساس پیدا ہوتا ہے۔ اس کے لئے پودینے کے عرق کے چند قطرے کسی پانی کی پیالی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں یہ فریج سے ساری ناگوار بو ختم کردے گا اور اپنی خوشبو سے فریج کو مہکا دے گا۔

7۔ سرکہ :

سرکے میں بھی بےشمار خوبیاں موجود ہیں۔ یہ بھی صرف کھانا پکانے میں ہی نہیں بلکہ کھانوں کے علاوہ بھی مختلف قسم کی صفائی ستھرائی کے کلینرز میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ جہاں کہیں ضدی داغ ہوں وہاں سرکے سے مسئلہ حل کر لیا جاتا ہے، اس کے علاوہ کپڑوں کی دھلائی میں بھی سرکہ اپنا کمال دکھاتا ہے۔ اور ایک کمال یہ بھی ہے کہ اگر فریج میں سرکے کو کسی پیالی میں ڈال کر رکھ دیا جائے تو یہ فریج کی خراب بو کو بالکل ختم کردے گا۔

8۔ جو کا دلیہ:

جو کا دلیے کے صحت پر مفید اثرات سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن اس کا ایک وصف یہ بھی ہے کہ یہ فریج کی بو کو ختم کر سکتا ہے، وہ اس طرح کہ فریج میں چونکہ نمی کی وجہ سے بو پیدا ہوتی ہے تو اس نمی کو یہ بآسانی جذب کر لیتا ہے۔ جس سے بو بھی ختم ہو جاتی ہے ، اس لئے اس کو اگر کسی پیالے میں نکال کر رکھ دیں تو یہ فریج کی ناخوشگوار بو کو ختم کردے گا۔

Fridge Ki Boo Door Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fridge Ki Boo Door Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Ki Boo Door Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6537 Views   |   11 Jul 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 January 2025)

کیاآپ کے فریج سے بھی گوشت کی، لہسن ادرک کی بو آرہی ہے۔۔۔ تو ہمارے بتائے ہوئے یہ ٹوٹکے آزمائیے اور بو سے نجات پائیے

کیاآپ کے فریج سے بھی گوشت کی، لہسن ادرک کی بو آرہی ہے۔۔۔ تو ہمارے بتائے ہوئے یہ ٹوٹکے آزمائیے اور بو سے نجات پائیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیاآپ کے فریج سے بھی گوشت کی، لہسن ادرک کی بو آرہی ہے۔۔۔ تو ہمارے بتائے ہوئے یہ ٹوٹکے آزمائیے اور بو سے نجات پائیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔