ہمیں بیٹی نہیں چاہیے ۔۔ ہسپتال میں پیدائشی لڑکا اور لڑکی تبدیل، بیٹا لینے کے لئے سب تیار، مگر بیٹی اکیلی رہ گئی

راولپنڈی کے ہسپتال میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا جبکہ دوسری خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی مگر ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بچے تبدیل ہوگئے لیکن جب معلوم ہوا کہ بچوں میں رد و بدل ہوئی ہے تو دونوں میں سے کسی بھی خاندان نے بیٹی کو لینے سے منع کردیا دونوں کا یہی موقف ہے کہ بیٹا ان کا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے معاملہ حل کرنے کے لئے دونوں مولود بچوں اور ان کے والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں بچے اسپتال کی نرسری میں ماؤں کے بغیر موجود ہیں۔ اسپتال انتظامیہ بھی اپنے طورپر واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر سہیل کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے نوزائیدہ بچوں کو اپنی نگرانی میں رکھا ہوا ہے تاکہ جس والدین کا جو بچہ ہے وہ ان کو ہی دیا جائے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1854 Views   |   01 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہمیں بیٹی نہیں چاہیے ۔۔ ہسپتال میں پیدائشی لڑکا اور لڑکی تبدیل، بیٹا لینے کے لئے سب تیار، مگر بیٹی اکیلی رہ گئی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہمیں بیٹی نہیں چاہیے ۔۔ ہسپتال میں پیدائشی لڑکا اور لڑکی تبدیل، بیٹا لینے کے لئے سب تیار، مگر بیٹی اکیلی رہ گئی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.