دو داماد نہیں بلکہ بیٹے ہیں.. ہر بیٹی اپنے ساتھ برکت لائی! پٹھان ہونے کے باوجود شاہد آفریدی نے بیٹیوں کی پرورش دوست بن کر کیسے کی؟

"پہلے کا دور دوسرا تھا. باپ کا امیج ایک سخت گیر شخص کا ہوتا تھا. پٹھان تھوڑے قدامت پسند ہوتے ہیں اور بیٹیوں کی تربیت میں سختی کرتے ہیں لیکن میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا. اب وقت بدل گیا ہے. بچوں کو جو ہم تعلیم دلا رہے ہیں وہ سوال کرتے ہیں جن کے جواب بحیثیت والدین ہمیں دینے چاہئیں. اپنی ہر بیٹی کی پرورش دوست بن کر کی"

یہ کہنا ہے سابق لیجنڈ باؤلر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا جو دانیال شیخ کے پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے. شاہد آفریدی نے اپنی نجی زندگی، کیریئر اور بیٹیوں کے متعلق بھی گفتگو کی. انہوں نے بتایا کہ ان کی ہر بیٹی ان کی زندگی میں مزید خوشیاں اور برکتیں لائی ہیں۔ وہ ان سب کے بہت قریب ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت رشتہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں.

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ رویہ رکھنے کے قائل رہے ہیں۔ ان کا کام بچوں کی رہنمائی کرنا تھا جب تک کہ وہ بالغ نہ ہو جائیں اور اب وہ اپنے فیصلے خود لینے کے قابل ہیں. اگرچہ ان کی دو بیٹیاں اب شادی شدہ ہیں اس لئے وہ چھوٹی بیٹیوں پر توجہ دے رہے ہیں لیکن وہ اپنی دو بڑی بیٹیوں سے بھی باخبر رہتے ہیں.

شاہد آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ تربییت اہم ہے اور اس کا سہرا انھوں نے اپنی بیوی کو دیا جنھوں نے بیٹیوں کو شائستگی اور اخلاقیات سکھائے.

شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کے دونوں داماد بہت اچھے ہیں اور بیٹوں کی طرح ہیں جبکہ تربیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ڈگریوں سے نہیں آتی اس کے لئے ماں باپ کا کردار اہم ہے. انھوں نے بیٹیوں کے رشتے ان کی مرضی سے طے کیے اور انھیں تمام حقوق دیے.

Shahid Afridi Interview About His Daughters

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahid Afridi Interview About His Daughters and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahid Afridi Interview About His Daughters to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   829 Views   |   17 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

دو داماد نہیں بلکہ بیٹے ہیں.. ہر بیٹی اپنے ساتھ برکت لائی! پٹھان ہونے کے باوجود شاہد آفریدی نے بیٹیوں کی پرورش دوست بن کر کیسے کی؟

دو داماد نہیں بلکہ بیٹے ہیں.. ہر بیٹی اپنے ساتھ برکت لائی! پٹھان ہونے کے باوجود شاہد آفریدی نے بیٹیوں کی پرورش دوست بن کر کیسے کی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دو داماد نہیں بلکہ بیٹے ہیں.. ہر بیٹی اپنے ساتھ برکت لائی! پٹھان ہونے کے باوجود شاہد آفریدی نے بیٹیوں کی پرورش دوست بن کر کیسے کی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔