جو خواتین پھلوں سے دور رہتی ہیں یا کم کھاتی ہیں، ان میں بانجھ پن کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ بانجھ پن سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟

ہمارے معاشرے میں یہ رواج ہے کہ شادی کے فوراً بعد لوگوں کو یہ بے چینی شروع ہو جاتی ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کی طرف سے اولاد کی خوشخبری کب سنائی جائے گی۔ ایسے میں ایک ماہ بعد ہی سوال جواب شروع ہو جاتے ہیں ، اب وہ جوڑا چاہے اپنی زندگی کی کچھ بھی پلاننگ کر کے بیٹھا ہو لیکن یہاں لوگوں کی تفتیش ان کو اولاد کے لئے سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اور اگر کچھ عرصہ گزر جائے اور شادی شدہ جوڑے کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہ آئے توباتیں بننا شروع ہو جاتی ہیں ۔ اسی طرح شادی کے بعد اولاد کا نہ ہونا اکثر ہی میاں بیوی کے رشتے میں دراڑیا دوری پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ آج کے دور میں بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ عام طور پر آلودگی، نیند کی کمی اور طرز زندگی کی چند عادات ہوتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ کوئی مرد یا خاتون بانجھ ہو درحقیقت ہارمونز کا نظام درست نہ ہونا بھی بچوں کی پیدائش میں تاخیر کا باعث بن جاتا ہے۔
آسٹریلیا ایڈیلیڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں 5 ہزار سے زائد خواتین کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا کہ جو خواتین پھلوں سے دور رہتی ہیں یا بہت کم کھاتی ہیں، ان میں بانجھ پن کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ پھلوں کا زیادہ استعمال خواتین میں حمل ٹہرنے یا بانجھ پن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جو خواتین تقریباً 2 سے 3 دفعہ دن بھر میں پھل کھانے کی عادی ہوتی ہیں ان میں جلدی حمل ٹہرنے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جو خواتین جنک فوڈ کی شوقین ہیں ان میں بانجھ پن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین معیاری غذا کا استعمال کر کے جس میں پھل شامل ہیں بانجھ پن کے خدشے سے بچ سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سروے سے معلوم ہوا کہ موٹاپا ، شادی کی عمر، تمباکو نوشی وغیرہ سے ہٹ کر ناقص غذا کا استعمال بھی بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے۔

مرد و خواتین کوبانجھ بن سے بچانے والی غذائیں :

بانجھ پن کی وجوہات میں ،ہارمونز کو متاثر کرنے والے کیمیکلز یا اسٹریس یا ذہنی دباؤ ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ لیکن ماہرینِ صحت یہ کہتے ہیں کہ ہماری غذائی عادات بھی ہمیں بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔اسی لئے اگر اپنی غذا کو بہتر بنا لیا جائے تواس مسئلے سے نمٹنے کے امکان پیدا ہو سکتے ہیں۔

میٹھا کدو:

میٹھا کدوغذائیت اور صحت بخش اجزاء سے بھرپور سبزی ہے بظاہر اس سادہ سی سبزی میں منرلز اور وٹامنز کے بڑے خزانے موجود ہیں اس میں کافی مقدارمیں قابل ہضم فائبرموجود ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بیٹا کیروٹین سے بھرپور یہ سبزی ہارمون کے نظام کو بہتر بناکر مردوں کے اندراولاد کے لیے ضروری اسپرم کو بڑھاتی ہے۔

چقندر:

اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور چقندرعمربڑھنے سے پیدا ہونے والے بانجھ پن کے مسائل کے خلاف مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ اس میں نائٹریٹ بھی موجود ہوتا ہے جو خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔جس سے معاملات میں بہتری آنے کی امید ہوتی ہے۔

مچھلی:

مچھلی پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے خاص طور پر اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اسے خاص بناتے ہیں، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں بانجھ پن کے حوالے سے اومیگا تھری کی کمی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مچھلی عام طور پر بھی صحت کے لیے بہترین ہے ۔ اسلئے اسے کھانا سب کے لئے اچھا ثابت ہوتا ہے۔

انڈے:

انڈوں میں کولائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ، اس کے علاوہ بھی یہ مختلف وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہوتے ہیں جو مختلف طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔

اخروٹ:

اخروٹ کے فوائد اکثر سامنے آتے رہتے ہیں ، یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور ہونے کے باعث مردوں میں اسپرم کا معیار بہتر کرتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور پروٹین خواتین کے سسٹم کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اخروٹ کا روزانہ کچھ مقدار میں استعمال بانجھ پن کے خطرے سے تحفظ دیتا ہے۔
انار:جنت کا یہ پھل وٹامن سی، وٹامن کے، فولک ایسڈ اور متعدد دیگر وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہے، ان میں بڑھتی عمر کے اثرات روکنے، کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے، خون کی شریانوں کی صحت کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط بناکر خون کی روانی کو بڑھانے کی خوبیاں بھی موجود ہیں۔ طبی تحقیق کے مطابق انار کا استعمال بانجھ پن سے بچا سکتا ہے۔

Banjh Pan Se Bachane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banjh Pan Se Bachane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banjh Pan Se Bachane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1860 Views   |   11 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

جو خواتین پھلوں سے دور رہتی ہیں یا کم کھاتی ہیں، ان میں بانجھ پن کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ بانجھ پن سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟

جو خواتین پھلوں سے دور رہتی ہیں یا کم کھاتی ہیں، ان میں بانجھ پن کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ بانجھ پن سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جو خواتین پھلوں سے دور رہتی ہیں یا کم کھاتی ہیں، ان میں بانجھ پن کا امکان 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ بانجھ پن سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔