کبھی تو انسان کی پوری زندگی محنت کرتے گزر جاتی ہے لیکن کبھی محنت ایسے رنگ لاتی ہے کہ پچھلی زندگی کے سارے دکھ مٹ جاتے ہیں۔ یہی کچھ ہوا منا بھائی سے شہرت پانے والے بومن ایرانی کے ساتھ جن کی زندگی ایک فلم سے بدل گئی۔
"پیدا ہوا تو باپ کا انتقال پہلے ہی ہوچکا تھا۔ والدہ گھر کا خرچہ چلانے کے لئے بہت محنت کرتی تھیں. میں پڑھتا تھا پھر کم عمری میں ہی نوکری کرنے لگا"
یہ کہنا ہے بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار بومن ایرانی کا جو منا بھائی ایم بی بی ایس سمیت کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
>
بومن ایرانی کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جن کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ شوبز میں آنے سے پہلے ان کی زندگی اتنی آسان ہر گز نہیں تھی جتنی اب ہے۔
بچپن میں بول نہیں پاتا تھا
اتنا نہیں بلکہ انھوں نے انکشاف کیا کہ بچپن میں بات کرنے میں بھی دقت ہوتی تھی جس کا حل انھوں نے گانا گانے میں ڈھونڈا۔ وہ گانا گا کر اپنی اسپیچ تھیراپی خود کیا کرتے تھے۔ ایک بار جب ان کی والدہ کا ایکسیڈنٹ ہوا تو تب انھیں گھر چلانے کے لئے دکان داری کرنی پڑی۔
ماں کا ایکسیڈنٹ ہوا تو..
البتہ انھیں جلد احساس ہوگیا کہ وہ فوٹوگرافی کا شوق رکھتے ہیں۔ وہ فوٹوگرافی کرتے رہے اور چھوٹے موتے کردار بھی کرتے رہے لیکن منا بھائی میں اہم کردار ملنے کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Boman Irani Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Boman Irani Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.