خشک کھانسی کا اچانک دورہ پڑجاتا ہے۔۔ خشک کھانسی کم کرنے میں مددگار 3 آزمودہ ٹوٹکے

ہوا میں خشکی اور ٹھنڈک کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو خشک کھانسی کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ یہ ایک تکلیف دہ بیماری ہے جس میں متاثرہ شخص کو گھر ہو یا دفتر یہاں تک کہ سفر کے دوران بھی کھانسی کا شدید دورہ پڑسکتا ہے اور وہ کچھ نہیں کرسکتا۔

اس آرٹیکل میں آپ کو اس اذیت ناک کھانسی سے بچنے کے کچھ مفید اور آزمودہ ٹوٹکے بتائے جائیں گے جن سے آپ اس مرض کو کم کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سردیوں میں کھانسی کی سب سے بڑی وجہ خشک گلا، پانی کم پینا اور جراثیم کی افزائش بتاتے ہیں۔

بڑی الائچی اور چینی

3,4 بڑی الائچی کو توے پر اتنا بھونیں کہ اس کا چھلکا سیاہ پڑ جائے۔ اسے ہاتھ سے الگ کرلیں اور ڈیڑھ چمچ چینی میں بڑی الائچی کے دانے ملا کر رکھ دیں۔ صبح شام ایک ایک چٹکی اچھی طرح چبا کر کھا لیں۔ بڑی الائچی کی جگہ چھوٹی الائچی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ صرف چھوٹی الائچی چوس کر بھی کھانسی کی شدت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

گلے کے امراض میں مفید قہوہ

ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ڈیڑھ کپ پانی میں دو چھلے ہوئے لہسن کے جوئے اور ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک، آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ اب اس میں ایک چمچ گرین ٹی کی پتی ڈال کر ایک منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔ اب چھان کر لیموں کا عرق اور شہد ملا کر پی جائیں۔ دن میں 2 بار اس چائے کے استعمال سے سینے کی جکڑن اور خشک ہو یا بلغمی ہر طرح کی کھانسی میں آرام آجائے گا۔

گڑ کا قہوہ

ایک کپ پانی میں گڑ کے ٹکڑے ڈالیں اور ایک چمچ چائے کی پتی ڈال کر 2 منٹ پکائیں۔ یہ چائے بغیر دودھ کے پئیں۔ گڑ کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ یہ سینے کے افعال درست کرے گا۔

Khushk Khansi Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Khansi Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Khansi Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9407 Views   |   13 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خشک کھانسی کا اچانک دورہ پڑجاتا ہے۔۔ خشک کھانسی کم کرنے میں مددگار 3 آزمودہ ٹوٹکے

خشک کھانسی کا اچانک دورہ پڑجاتا ہے۔۔ خشک کھانسی کم کرنے میں مددگار 3 آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک کھانسی کا اچانک دورہ پڑجاتا ہے۔۔ خشک کھانسی کم کرنے میں مددگار 3 آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔