بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں تو بالوں میں ہلدی کے ساتھ کیا ایک چیز ملا کر لگائیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے؟

بالوں کا مسئلہ آج کل ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے ہر دوسرا شخص بالوں کے مسائل کا شکار نظر آتا ہے۔ یہ مسئلہ مردون اور عورتوں دونوں میں مشترک ہے۔ ناقص خوراک، ملاوٹ زدہ کھانے، غیر معیاری پروڈکٹس اور کھارا پانی۔ یہ وہ عوامل ہیں جو بالوں کے مسائل کو بڑھا دیتے ہیں۔ ایسے میں سب لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ مہنگے مہنگے علاج کے بجائے کوئی ایسی ٹپس یا ٹوٹکے مل جائیں کہ جو ان مسائل کا خاتمہ کر سکیں۔ آج ہم ایسی ہی ٹپس لے کر آئے ہیں جو بالوں کے کئی مسائل کا خاتمہ کرنے میں مددگار ہو گی۔

بالوں میں ہلدی کے ساتھ دہی ملا کر لگائیں اور مسئلہ حل کریں:

بالوں میں ہلدی کے ساتھ دہی لگا کر اپنے بالوں کے کئی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے مثلاً خشکی سکری کا مسئلہ، بالوں کا گرنا، بالوں کے دو منہ ہونا، کمزور بال وغیرہ۔ ہلدی میں اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ بالوں کی سوزش کو دور کر کے ان کا دورانِ خون بڑھاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دہی بھی غذائیت سے بھرپورغذا ہے جو کہ بالوں کو پروٹین، کیلشئیم، زنک، میگنیشئیم اور مختلف وٹامن پہنچاتا ہے۔

1۔ گرتے بالوں کا مسئلہ:

ہلدی اور دہی لگانے سے بالوں کو بھرپورغذا فراہم ہوتی ہے اور دورانِ خون تیز ہوتا ہے۔ یہ بالوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کی نشونما میں اضافہ کرتا ہے۔ جس سے بالوں کا ٹوٹنا اور گرنا کم ہوتا ہے۔

2۔ خشکی سکری سے نجات دلائے:

بالوں میں اگر خشکی ہو تو بالوں کا حسن ماند پڑ جاتا ہے۔ اس لئے اس کا علاج کرنا بہت ضروری ہے، بالوں کی خشکی بالوں کو کمزور بناتی ہے ، بال توٹنے لگتے ہیں ان کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں۔ بالوں میں دہی اور ہلدی کا مرکب بالوں سے خشکی کا خاتمہ کرتا ہے اور بالوں کو خوبصورت بناتا ہے۔

3۔ وقت سے پہلے سفید بال:

کچھ لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ کم عمری میں ہی ان کے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں کچھ کے ساتھ یہ موروثی مسئلہ ہوتا ہے اور کچھ کی بیماری اور کچھ کی بالوں کی کمزوری اور خرابی۔ ایسے میں ہلدی اور دہی کا مکسچر آپ کے بالوں کو غذائیت کے ساتھ ساتھ نمی بخشتا ہے ، جس سے بال سیاہ اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

4۔ کٹے پھٹے خراب بالوں کو ریپئیر کرتا ہے:

خشک بال عام طور پرٹوٹے پھوٹے، کٹے پھٹے ہو جاتے ہیں کیونکہ بالوں کی خشکی کی وجہ سے کمزور ہوجاتے ہیں تو پھر بیچ بیچ میں سے ٹوٹتے رہتے ہیں۔ چونکہ دہی کی وجہ سے بالوں کونمی ملتی ہے اور غذائیت ملتی ہے تو بالوں کی خشکی کم ہوتی ہے اور وہ نرم ملائم ہو جاتے ہیں اور ٹوٹنا بند ہوجاتے ہیں۔ دہی اور ہلدی مل کر ان بالوں کو ریپئیر کرتے ہیں۔ ان میں موجود پروٹین اور دوسرے غذائی اجزاء بالوں کو لمبا گھنا اور حسین بنا دیتے ہیں۔

ہلدی اور دہی لگانے کا طریقہ:

ہلدی اور دہی کا مکسچر اپنے بالوں میں لگانے کے لئے بالوں کی لمبائی یا ان کے گھنے پن کے حساب سے دہی لیں ورنہ آدھا کپ کافی ہے اس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی ملائیں ، اب دونوں چیزوں کو یک جان کر لیں۔ یہ آپ کا زبردست ہئیر ماسک تیار ہے۔ اسے جڑوں سے سروں تک لگائیں اور خوب اچھی طرح سر کی مالش کریں۔ کم از کم آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ پھر سادے پانی سے دھو لیں ۔ دھوتے وقت کوئی ہربل شیمپو استعمال کریں تو بہتر ہے۔ اس سے بالوں کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

Balon Mein Haldi Lagane Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Mein Haldi Lagane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Mein Haldi Lagane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9684 Views   |   18 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں تو بالوں میں ہلدی کے ساتھ کیا ایک چیز ملا کر لگائیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے؟

بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں تو بالوں میں ہلدی کے ساتھ کیا ایک چیز ملا کر لگائیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں تو بالوں میں ہلدی کے ساتھ کیا ایک چیز ملا کر لگائیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔