لکڑ ہضم، پتھر ہضم ۔۔ مشہور ماہرِ فلکیات ہمایوں محبوب نے وزن کم کرنے کا ایسا ٹوٹکہ بتا دیا جو آپ کے موٹاپے کو بھی دور کرے اور ہاضمے کو بھی بہتر بنائے

وزن کم کرنے کے مختلف ٹوٹکے ہر کوئی ڈھونڈھتا رہتا ہے اور آزماتا بھی ضرور ہے۔ چاہے کوئی بتائے یا نہ بتائے وزن کو کم کرنے کے لئے ہر شخص اپنی سی تمام تر کوششیں کرتا ہے چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین، لڑکے ہوں یا لڑکیاں سب ہی weight conscious ہوتے ہیں اور اپنے بڑھے لٹکے ہوئے پیٹ کی چربی کو ختم کرنے کا خواب کھلی آنکھوں سے دیکھتے رہتے ہیں، کچھ کا یہ خواب پورا ہو جاتا ہے مگر کچھ لوگ لاکھ کوششیں کرلیں، جم بھی چلے جائیں مگر وزن ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لیتا اور ویٹ لوس انجیکشنز لگوانا ہر کسی کے لئے آسان تو نہیں ہے۔

ماہرِ فلکیاں ہمایوں محبوب سے بھی لوگوں نے وزن کم کرنے کی کئی مرتبہ ٹپس پوچھیں تھیں جن کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایسا ٹوٹکہ بتایا جس کا کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔۔

ہمایوں نے کیا ٹوٹکہ بتایا؟

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ: " وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اگر یہ چاہتے ہیں کہ بناء محنت کئے، میٹھا اور آئلی کھانا بنا ہی وزن کم ہو جائے تو یہ ایک غلط فہمی ہے کیونکہ جب تک کسی کام کو دل سے کرنے کے لئے محنت نہ کی جائے تو وہ مکمل نہیں ہوتا۔ بتائے گئے ٹوٹکے کو استعمال کریں اور ساتھ احتیاط بھی کریں۔"

وزن کم کرنے والے اجزاء:

٭ دیسی ادرک،
٭ لہسن،
٭ 2 کپ پانی،
٭ آدھا چمچ سونف،
٭ 7 تلسی کے پتے،
٭ 2 لیموؤں کا رس۔

ویٹ لوس ڈرنک کیسے بنے؟

٭ دیسی ادرک اور لہسن کو اچھی طرح 1 کپ پانی میں اچھی طرح پکالیں یا پھر ادرک اور لہسن کے پیسٹ کو پانی میں حل کرلیں مگر یاد رکھیں پانی نیم گرم ہونا چاہیے۔
٭ پھر اس میں لیموؤں کو نچوڑ لیں اور آخر میں تلسی کے پتے ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ لیکن چونکہ تلسی کے پتے کڑوے ہوتے ہیں اور اس ڈرنک کو پینے کے ساتھ چبا کر کھانے میں آپ کو مسئلہ ہوگا، لہٰذا ان کو بھی پانی میں ڈال کر پکالیں۔
٭ اب اس کو چھان کر پی لیں یا اگر آپ بناء چھانے ہی پی سکتے ہیں تو یہ نہارمنہ تو لازمی پی لیں۔ 3 مہینے یہ ٹوٹکہ روزانہ آزمائیں اور وزن میں کمی کو خود محسوس کریں۔

Motapa Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Motapa Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Motapa Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4803 Views   |   07 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

لکڑ ہضم، پتھر ہضم ۔۔ مشہور ماہرِ فلکیات ہمایوں محبوب نے وزن کم کرنے کا ایسا ٹوٹکہ بتا دیا جو آپ کے موٹاپے کو بھی دور کرے اور ہاضمے کو بھی بہتر بنائے

لکڑ ہضم، پتھر ہضم ۔۔ مشہور ماہرِ فلکیات ہمایوں محبوب نے وزن کم کرنے کا ایسا ٹوٹکہ بتا دیا جو آپ کے موٹاپے کو بھی دور کرے اور ہاضمے کو بھی بہتر بنائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لکڑ ہضم، پتھر ہضم ۔۔ مشہور ماہرِ فلکیات ہمایوں محبوب نے وزن کم کرنے کا ایسا ٹوٹکہ بتا دیا جو آپ کے موٹاپے کو بھی دور کرے اور ہاضمے کو بھی بہتر بنائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔