دہی میں کالی کشمش ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر ۔۔۔ دہی اور کالی کشمش کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ آپ بھی جانیئے

گرمی کے موسم میں تو دہی کا استعمال ویسے بھی بڑھ جاتا ہے، کوئی لسی بنا کر پیتا ہے تو کوئی اس کا رائتہ بناتا ہے، کسی کو لسی والا لال شربت پسند ہوتا ہے تو کوئی دہی میں ہی بسکٹ ڈٖال کر کھانے شروع کر دیتا ہے۔ دہی ہمارے کھانوں میں سب سے زیادہ بہترین اور سستے پروٹین حاصل کرنے کا خاص ذریعہ ہے، مگر آج کے-فوڈز میں ہم آپ کو دہی کے استعمال کا ایک نیا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس کے فائدے جان کر آپ سوچیں گے کہ پہلے کیوں نہ بتایا بڑی بیماریوں کا آسان علاج۔۔

ٹپ 1:

٭ ایک کپ دہی میں تین کالی کشمش ڈالیں اور اس کو رات بھر ڈھک کر رکھ دیں۔
٭ صبح نہارمنہ اس دہی کو کھا لیں اور کشمش چبا لیں۔۔

فائدہ:

جب لوگوں کو پیٹ درد، قبض اور متلی کی شکایت رہتی ہے ان کے لئے یہ دہی سب سے زیادہ مفید ہے، کیونکہ دہی میں موجود پروبائیوٹک اجزات پیٹ میں سے اضآفی فاضل مادوں کے اخراج کو یقینی بناتے ہیں۔

ٹپ 2:

ایک کپ دہی کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں چار کالی کشمش ڈال کر بلینڈ کریں، پھر ہلکا سا کالا نمک ڈالیں اور کھالیں۔

فائدہ:

وہ لوگ جن کا جسم کمزوری کی وجہ سے کانپتا ہے، ان کو چاہیئے کہ وہ اس طرح دہی اور کالی کشمش کا استعمال کریں، جسم ایک دم طاقتور ہو جائے گا اور کبھی کمزوری نہیں آئے گی۔

ٹپ 3:

کالی کشمش کے پاؤڈر کو لیموں کے رس اور دہی میں شامل کریں اور اس کو صبح نہارمنہ کھائیں۔

فائدہ:

اس سے آپ کے پیٹ میں موجود کیڑے نکل جائیں گے، آنتوں کے مسائل کنٹرول میں آ جائیں گے اور سب سے بڑھ کر دورانِ خون بھی بہتر ہو جائے گا۔

Dahi Aur Kishmish Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dahi Aur Kishmish Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Aur Kishmish Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5371 Views   |   22 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

دہی میں کالی کشمش ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر ۔۔۔ دہی اور کالی کشمش کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ آپ بھی جانیئے

دہی میں کالی کشمش ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر ۔۔۔ دہی اور کالی کشمش کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ آپ بھی جانیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دہی میں کالی کشمش ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر ۔۔۔ دہی اور کالی کشمش کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ آپ بھی جانیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔