اس عید پر اپنے ہاتھوں اور پیروں کو نظرانداز نہ کریں ، اپنے چہرے کے ساتھ اپنے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو بھی خوبصورت بنائیں۔ ڈاکٹر امِ راحیل کا نسخہ

عید پر خواتین اپنے سجنے اور سنورنے کی خصوصی تیاری کرتی ہیں، اس کے لئے عید آنے سے پہلے فیشیل، بلیچ، ویکسنگ، تھریڈنگ وغیرہ کروائی جارہی ہوتی ہے۔ لیکن جسم کے بہت اہم حصوں کو ہم نظر انداز کر جاتے ہیں اور اپنی تیاری میں ہم ان حصوں کی صفائی ، حفاظت اور خوبصورتی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس سے ہماری تیاری پھیکی پر جاتی ہے۔ چہرے سے ہم بیوٹی کوئن لگ رہے ہوتے ہیں تو ہاتھوں اور پیروں سے ماسی۔ جی ہاں یہاں ہم بات کر رہے ہیں ہاتھوں اور پیروں کے سیاہ رنگ کی ان کی صفائی اور ان کی خوبصورتی کی۔اسی لئے اج ہم آپ کی ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے لائے ہیں ڈاکتر امِ راحیل کا ایک بہت بہترین نسخہ ، جسے اج سے ہی آپ بنانا اور لگانا شروع کر دیں۔

اسٹپ 1

فریش دودھ 1 کھانے کا چمچ
چائے کی پتی یا کافی 1 چائے کا چمچ
گڑ آدھا چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
یہ آپ کا اسکرب بن گیا اس کواپنے ہاتھوں اور پیروں پر رگڑیں۔ اس کا مساج کریں۔ 5 منٹ تک اس کا مساج کر کے اس کو کسی کپڑے یا ٹشو سے صاف کر لیں۔

اسٹپ 2

کوئی بھی ہینڈ یا فیس واش آدھا چائے کا چمچ
وائٹننگ ماسک ٹیبلٹ 1 عدد
لیموں کارس 1 چائے کا چمچ

ان چیزوں کو مکس کر کے چھوڑ دیں کہ ٹیبلٹ اس میں گھل جائے ، ٹیبلٹ کو کچل کر بھی ڈال سکتے ہیں۔ اب اس کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر لگا لیں اور اس کو ہلکا سا مساج کریں اور پھر تھوڑی دیر کے لئے لگا چھوڑ دیں کہ یہ خشک ہوجائے۔ اس کو نکلز، ٹخنوں، کہنیوں یا سیاہ گردن پر بھی لگا سکتے ہیں، انڈر آرم اگر سیاہی ہے تو اس کے لئے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ خشک ہونے کے بعد اس کو دھو لیں۔ اور اس کے بعد اس پر کوئی موئسچرائزنگ کریم لگا لیں۔ آپ کو واضح فرق نظر آجائے گا۔ اس کریم اور ماسک کو روزانہ لگائیں ، چند ہی دن میں آپ کے ہاتھ پیر خوبصورت، نرم ملائم اور گورے ہو جائیں گے۔

Hathon Pairon Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hathon Pairon Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hathon Pairon Ka Rang Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2083 Views   |   21 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

اس عید پر اپنے ہاتھوں اور پیروں کو نظرانداز نہ کریں ، اپنے چہرے کے ساتھ اپنے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو بھی خوبصورت بنائیں۔ ڈاکٹر امِ راحیل کا نسخہ

اس عید پر اپنے ہاتھوں اور پیروں کو نظرانداز نہ کریں ، اپنے چہرے کے ساتھ اپنے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو بھی خوبصورت بنائیں۔ ڈاکٹر امِ راحیل کا نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس عید پر اپنے ہاتھوں اور پیروں کو نظرانداز نہ کریں ، اپنے چہرے کے ساتھ اپنے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو بھی خوبصورت بنائیں۔ ڈاکٹر امِ راحیل کا نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔