کسی نے بنائی چکن کڑاہی تو کسی نے مٹن بریانی۔۔ بیگم کو چھٹی دینے کے لئے یاسر نواز اور ان کے بھائیوں نے خود کھانا پکالیا! ویڈیو بھی بنالی

“آج اتوار کا دن ہے اس لئے ہم چاروں بھائی خود کھانا پکا کر ون ڈش پارٹی کریں گے۔ آج ہماری بیگمات کی چھٹی ہے۔ ہم اس طرح اتوار گزارتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے“

یہ کہنا ہے مشہور اداکار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر یاسر نواز کا۔ یاسر نواز کا تعلق پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے مانے گھرانے سے ہے۔ ان کے والد فرید نواز بلوچ بھی مشہور اداکار تھے جبکہ یاسر کی اہلیہ ندا یاسر سے تو ملک کا بچہ بچہ واقف ہے۔ اس کے علاوہ ان کے بھائی بھی اداکار ہیں جن میں دانش نواز اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ اپنے حالیہ وی لاگ میں یاسر نے اپنے گھر کا ٹور کرواتے ہوئے اپنا رہن سہن دکھایا۔

ندا کو کراکری جمع کرنے کا بہت شوق ہے

اس قدر مشہور ہوتے ہوئے بھی یاسر اور ندا کا طرزِ زندگی کافی سادہ ہے۔ یاسر نے گھر کی تمام ملازماؤں سے وی لاگ میں بات بھی کی جس سے اندازہ ہوا کہ گھر کے ملازموں سے بھی وہ ملنساری سے بات کرتے ہیں۔ اسی دوران ندا یاسر بھی ٹیبل سجاتی نظر آئیں۔ ندا نے بتایا کہ انھی کراکری، ٹیبل میٹس اور چمچے وغیرہ جمع کرنے کا بہت شوق ہے۔

بہن اور بھابیاں

یاسر نواز نے چکن اسٹو بنایا جبکہ ان کے بھائیوں نے چکن کڑاہی اور مٹن کراہی بنائی۔ بھائیوں کے علاوہ ویڈیو میں ان کی بہن اور بھابھیاں بھی موجود تھیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   943 Views   |   23 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کسی نے بنائی چکن کڑاہی تو کسی نے مٹن بریانی۔۔ بیگم کو چھٹی دینے کے لئے یاسر نواز اور ان کے بھائیوں نے خود کھانا پکالیا! ویڈیو بھی بنالی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کسی نے بنائی چکن کڑاہی تو کسی نے مٹن بریانی۔۔ بیگم کو چھٹی دینے کے لئے یاسر نواز اور ان کے بھائیوں نے خود کھانا پکالیا! ویڈیو بھی بنالی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.