نمک نہ صرف آپ کے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ آپ کے بالوں کے لئے بھی فائدہ مند۔۔

یوں تو کہا جاتا ہے کہ کھارا پانی بالوں کے لئے خطرناک ہے، کیونکہ اس میں نمک شامل ہوتا ہے لیکن یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ سمندری نمک آپ کے بالوں کے لئے کس طرح فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کسی بھی کھانے کے ذائقے کی جان نمک ہے نمک کے بغیر ہر چیز بدمزہ اور بدذائقہ لگتی ہے۔ لیکن اس کا بہت زیادہ یا بہت کم استعمال بھی آپ کی صحت کے لئے مضر ہوسکتا ہے۔ لیکن یہ ہماری جلد اور ہمارے بالوں کے کافی مسائل حل کرنے کا گر جانتا ہے ، کیسے یہ ہم آپ کوبتا کر حیران کردیں گے۔ نمک جلد کے لئے بہترین اسکرب ثابت ہو سکتا ہے، اس سے جلد کی ایکسفولیشن بہت اچھی طرح ہوتی ہے یہ مردہ سیلز کو نکال باہر کرتا ہے اور جلد کو صاف ستھرا کردیتا ہے۔ اسی طرح بالوں کے لئے اس کا استعمال آپ کو کئی مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

1۔ جن کے بال چکنے رہتے ہیں:

اگر آپ کے بالوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ آپ کے بال چکنے رہتے ہیں اور ان سے تیل نکلتا رہتا ہے تو اس مسئلے سے نجات کے لیے سمندری نمک استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ بالوں سے گندگی نکال کر ان کو صاف کردیتا ہے۔ اس نمک کی وجہ سے کھوپڑی میں موجود غدود زیادہ تیل پیدا نہیں کرتے، یہ آپ کے سر پر جمع مردہ خلیات کو بھی نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔اس نمک کو پانی یا شیمپو میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

2۔ بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے:

آج کل بچہ بچہ اس مرض میں مبتلا ہے کہ بال گرتے ہیں۔ بالوں کا گرنا اندرونی کمزوری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اور آپ کے استعمال ہونے والی پروڈکٹس کی کوالٹی کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔۔ اس کے لئے آپ سمندری نمک کو اپنے سر پر مل سکتے ہیں اس سے آپ کے سر کے جو مسام بند ہیں وہ کھل جائیں گے جس سے بالوں کی نشونما میں مدد مل سکتی ہے۔

3۔ خون کی روانی بہتر بنائے:

سمندری نمک کو سر پر رگڑنے سے خون کی روانی بہترہوتی ہے، اس کے علاوہ سمندری نمک میں موجود غذائیت جیسے کیلشئیم، میگنیشئیم،زنک، سلفر، سوڈیم کلورائیڈ اور برومائیڈ بالوں کی نشونما میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس نمک کو سر پر بھی ملا جا سکتا ہے دوسرے شیمپو وغیرہ میں مکس کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

4۔ خشکی سے نجات کا ذریعہ:

بالوں کو دھونے کے لئے اگر سمندری نمک استعمال کریں تو دیکھا گیا ہے کہ اس سے خشکی کا مسئلہ بھی حل ہوجاتا ہے۔ یہ بالوں کے فولیکلز کو بھی مضبوط بناکر ان کو نمی بخشتا ہے۔
اس کے استعمال سے پہلے اپنے معالج یا اسکن اسپیشلسٹ سے مشورہ کر لیں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کو کسی قسم کی الرجی ہو اور یہ آپ کے لیے مضر ثابت ہو، یہ صرف ایک معلوماتی مضمون ہے ،کسی بھی قسم کی بیماری یا الرجی کی صورت میں ہرگز اپنے معالج کے مشورے کے بغیرکوئی بھی ٹوٹکہ یا نسخہ استعمال نہ کریں۔

Balon Ke Namak Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ke Namak Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ke Namak Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7207 Views   |   06 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نمک نہ صرف آپ کے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ آپ کے بالوں کے لئے بھی فائدہ مند۔۔

نمک نہ صرف آپ کے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ آپ کے بالوں کے لئے بھی فائدہ مند۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمک نہ صرف آپ کے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ آپ کے بالوں کے لئے بھی فائدہ مند۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔