حمل کے ضائع ہونے کی کچھ ایسی وجوہات جن کے بارے میں ہر عورت کو لازمی معلوم ہونا چاہیے

ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق دس سے پندرہ فی صد تک حمل ضائع ہو جاتے ہیں جو کہ ایک خطرناک شرح ہے ان میں سے زیادہ تر شروع کے 20 ہفتوں میں ہی ضائع ہو جاتے ہیں جو کہ حمل کا ابتدائی وقت کہلاتا ہے- بدقسمتی سے زیادہ تر افراد اس بارے میں بات کرنے سے اجتناب برتتے ہیں اور اس کو اللہ کی مرضی کہہ کر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں مگر اس حوالے سے اس کے اسباب جاننا بہت ضروری ہے تاکہ ان وجوہات کا سدباب کر کے اس سے بچا جا سکے-

حمل کے ضائع ہونے کی اہم وجوہات

1: بچے دانی کی خرابی

بعض خواتین کی بچے دانی میں اس طرح کی خرابی ہوتی ہے جس سے بچے دانی کی ساخت درست نہیں ہوتی یا اس کے اندر کچھ ایسے ٹشو ہوتے ہیں جو کہ اضافی ہوتے ہیں اور وہ بچے دانی کے اندر بچے کو نشو نما نہیں پانے دیتے ہیں- جس کے سبب بچے کی نمو کا عمل متاثر ہوتا ہے اور حمل ضائع ہو جاتا ہے-

علاج :

ماضی میں یہ بیماری لاعلاج تھی اور جن خواتین میں یہ نقص ہوتا تھا ان کے گھر ساری عمر اولاد نہیں ہوتی تھی مگر اب سائنس نے اس حوالے سے کافی ترقی کر لی ہے اور بچے دانی کی ساخت اور اس کے اندر ہونے والی خرابی کو درست کیا جا سکتا ہے-

2: کروموسوم کی خرابی

بعض اوقات حمل کے ٹہرنے کے بعد بچے کے کروموسوم بننے کے عمل میں قدرتی طور پر خرابی واقع ہو جاتی ہے جس کے سبب بچے کے ایب نارمل ہونے کے امکانات ہوتے ہیں اور اس کے ڈاون سینڈروم وغیرہ میں مبتلا ہونے کے خدشات ہوتے ہیں- اس صورت میں انسانی جسم کے اندر ایک قدرتی چیکنگ کے نظام کے باعث حمل خود بخود ضائع ہو جاتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں اس کو ہم ایسے بھی کہہ سکتے ہیں کہ جیسے ہی جسم کو اس حوالے سے آگاہی ہوتی ہے کہ بچہ ایب نارمل ہو سکتا ہے تو اس صورت میں جسم اس بچے کو پروان چڑھانے کے بجائے اس حمل کو ضائع کر دیتا ہے-

علاج :

اس مرض کی بنیادی وجہ عام طور پر کزن میرج ہوتی ہے یا پھر اگر ماں باپ کے کروموسوم ایک دوسرے کے ساتھ میچ نہ کریں تو یہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں- اس صورت میں کسی بھی جینیٹکس کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے جو کہ کروموسوم کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے اس حوالے سے ادویات دیں گے اور آئندہ کے حمل ضائع ہونے کے خطرے سے بچا سکیں گے-

3: پی سی او

خواتین کے اندر مادہ خلیات پیدا کرنے کا عضو اووری ہوتا ہے مگر اس اووری کے اندر کچھ ایسے خلیات بننا شروع ہو جاتے ہیں جس سے ایک سسٹ بن جاتی ہے- اس سسٹ کے بننے کی وجہ سے اووری کے اندر سے ایسے ہارمون کا اخراج شروع ہو جاتا ہے جو کہ مردانہ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ان کا نام ٹیسٹیروجن ہے ان کے افراز کے سبب بچے دانی میں موجود حمل قدرتی طور پر ضائع ہو جاتا ہے-

علاج :

اس بیماری کے علاج کے لیے گائنی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے جو سسٹ کی حالت کے مطابق علاج تجویز کریں گی بعض اوقات صرف ادویات کے استعمال سے اس بیماری کا علاج ہو سکتا ہے- مگر بعض اوقات اس کے لیے ڈاکٹر آپریشن بھی تجویز کرتے ہیں-

4: بیکٹیریل انفیکشن

ویسے تو انسان کے جسم میں ہر جگہ بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں مگر ان کا ایک خاص شرح میں رہنا صحت مندی کی علامت ہے- اس شرح سے زيادہ اگر ان کی تعداد ہو تو وہ جسم کے کسی نہ کسی حصے میں انفیکشن کا باعث بن جاتے ہیں خاص طور پر خواتین میں پیشاب کی نالی کا انفیکشن حمل کے ضائع ہونے کا سبب بن سکتا ہے-

علاج :

یہ ایک قابل علاج مرض ہے اور اس کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر اینٹی بائوٹک کے استعمال کو تجویز کرتے ہیں اور ان کے استعمال سے بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کا خاتمہ ہوتا ہے اور حمل کے ضائع ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے-

5: طرز زںدگی

حمل کے ضائع ہونے کا ایک سبب غیر صحت مند طرز زندگی بھی ہو سکتا ہے اس میں کیفین والے مشروبات کا استعمال یا پھر ایسے ماحول میں زیادہ وقت گزارنا جہاں کی فصا آلودہ ہو یا پھر ذہنی و جسمانی دباؤ سب ایسے عوامل ہیں جن کے سبب حمل ضائع ہو سکتا ہے-

علاج :

اس حوالے سے حمل سے قبل کسی بھی عورت کو ان تمام عوامل کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرنی چاہیۓ جو اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور اس کے علاوہ ان تمام عادات کو اختیار کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے جو کہ حمل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں-

Hamal Zaya Hone Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamal Zaya Hone Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamal Zaya Hone Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1723 Views   |   27 Feb 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

حمل کے ضائع ہونے کی کچھ ایسی وجوہات جن کے بارے میں ہر عورت کو لازمی معلوم ہونا چاہیے

حمل کے ضائع ہونے کی کچھ ایسی وجوہات جن کے بارے میں ہر عورت کو لازمی معلوم ہونا چاہیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمل کے ضائع ہونے کی کچھ ایسی وجوہات جن کے بارے میں ہر عورت کو لازمی معلوم ہونا چاہیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔