آپریشن سے ولادت کا بڑھتا ہوا رجحان؟کیا اینیستھیزیا انجیکشن محفوظ ہیں؟ان کے سائڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟

ہمارے ہاں عام طور پرآپریشن سے ڈیلیوری کے بعد مختلف قسم کے اوہام جنم لیتے ہیں ۔خاص کر ریڑھ کی ہڈی میں لگنے والا انجیکشن لوگوں میں خوف پیدا کرتا ہے کہ اس کے بعد خواتین کچھ اندرونی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ یہاں ہم ماہرین کے مطابق ان سوالوں کےجواب دیں گے جو کہ لوگوں کے اذہان میں ہیں ۔

اینیستھیزیا ہے کیا؟

اینیستھیزیا کا مقصد درد ختم کرنا ہے تا کہ کسی بھی قسم کی سرجری سے مریض کو تکلیف نہ ہو۔ اس کے لیے مریض کو مکمل بیہوش کیا جا سکتا ہے یا جس حصے کی سرجری کی جاتی ہے اس حصے کو سلا لیا جاتا ہے جسے عرف عام میں سُن کرنا کہتے ہیں۔ یہ لوکل اینیستھیزیا کہلاتا ہے۔ جنرل اینیستھیزیا جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ تمام جسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کے اثرات سرجری والے حصے کے علاوہ باقی جسم پر بھی آتے ہیں جیسے دوران زچگی جنرل اینیستھیزیا دینے کی صورت میں خاتون کا ذہن سوجاتا ہے اور سانس کا سسٹم اپنا کام خود نہیں کرتا بلکہ اسے مشین کے ذریعے مصنوعی تنفس دیا جاتا ہے۔ اس سب کے بعد اسے ہوش میں لانے کے لیے، پھر دوا دی جاتی ہے۔ جنرل اینیستھیزیا کی ادویات خون اور سانس کے ذریعے دی جاتی ہیں جو نوزائیدہ بچے تک بھی پہنچتی ہیں اس طرح ایک بچہ دنیا میں آنے سے پہلے بیہوشی کی ادویات کا مزہ چکھ لیتا ہے جو بہرحال غیر ضروری ہے۔ جبکہ اسپائنل میں بچہ سو فیصد محفوظ رہتا ہے اسپائنل اینیستھیزیا میں کمر کے مہرے ایل فور فائیو سے نچلا دھڑ ایک انجکشن کے ذریعے سلا لیا جاتا ہے۔ اس کا اثر وقتی ہوتا ہے۔ چار سے چھ گھنٹوں بعد یہ دوا جسم سے خارج ہو جاتی ہے، پھر اس کا کوئی اثر باقی نہیں رہتا۔ اس کے فوائد میں مریض کا بیہوش نہ ہونا اور اس کے قدرتی تنفس کا بحال رہنا۔ لوکل اینیستھیزیا کا جسم کے باقی اعضاء خصوصاً اعضائے رئیسہ پر اثر انداز نہ ہونا شامل ہیں۔

کمر درد،کندھے اور بازو،یا نچلے دھڑ میں درد کی وجوہات کیا ہیں؟

رہی بات کمر میں درد، ہاتھ پیر سن ہونے کی، اس کی وجہ اسپائنل ہرگز نہیں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ٹیکہ لگنے سے نچلا دھڑ سن ہوا، بعد میں کمر کا اوپر والا حصہ کندھے اور بازو اس سے متاثر کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس سب کچھ کی بنیادی وجہ خاتون کا ڈائٹنگ کے نام پر مناسب غذایت سے محروم ہونا ،حمل کے نو ماہ، زچگی اور رضاعت کے دوران مناسب مقدار میں متواز غذا کا نہ لینا اور فولاد، منرلز اور کیلشئیم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی کی کمی ہے۔

شکوک و شبہات:۔

آپ چند ایسی خواتین سے بات چیت کیجیے، جن کی نارمل ڈلیوری ہوئی اور جن کے آپریشن ہوئے، ایسی خواتین سے بھی گفتگو کیجئے جن کی کمر میں ٹیکہ لگا یعنی جنھیں اسپائنل اینیستھیزیا دیاگیا اور ان خواتین سے بھی معلومات حاصل کیجئے جنھیں بے ہوش کیاگیا یعنی جنرل جنرل اینیستھیزیا دیاگیا۔ آپ دیکھیں گے کہ ان سب کی عمومی شکایات یہی ہوںگی۔ ہاں! یہ ضرور ہے کہ ان میں سے کوئی کمر درد کے ٹیکے کو مندرجہ بالا ایشوز کی وجہ ٹھہرائے گی، کوئی نارمل ڈلیوری میں زیادہ درد برداشت کرنے کو اور کوئی سیدھے سبھاؤ آپریشن کو اس کی وجہ سمجھے گی لیکن اس کی اصل وجہ اندرونی کمزوری یا مناسب غذا کا استعمال نہ کرنا ہے۔۔

Anesthesia Injection

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anesthesia Injection and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anesthesia Injection to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13311 Views   |   14 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپریشن سے ولادت کا بڑھتا ہوا رجحان؟کیا اینیستھیزیا انجیکشن محفوظ ہیں؟ان کے سائڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟

آپریشن سے ولادت کا بڑھتا ہوا رجحان؟کیا اینیستھیزیا انجیکشن محفوظ ہیں؟ان کے سائڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپریشن سے ولادت کا بڑھتا ہوا رجحان؟کیا اینیستھیزیا انجیکشن محفوظ ہیں؟ان کے سائڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔