ماوں کا بچوں کو دودھ پلانا خود ان کی صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے

ہر عورت ماں بننے کی خواہش رکھتی ہے یہی اس کا سب سے اعلیٰ مقام ہے اولاد قدرت کی جانب سے ایک انمول تحفہ ہے اور جب عورت ماں بن جاتی ہے تو اس پر بچے دیکھ بھال کی اہم ذمہ داری عائد ہو تی ہے اور حیرت کی بات ہے کہ بچہ جس بطن سے جنم لیتا ہے اسی سے اپنی پہلی غذا بھی حاصل کرتا ہے ۔ ماں کا دودھ بچے کی پہلی صحت بخش غذا ہے،ماں کے دودھ میں ایسے اجزاء پائے جاتے جو اسے بچپن سے بڑھاپے تک نہ صرف صحت مند رکھتے ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے تحفظ بھی دیتے ہیں یہ بات تو سب ہیں جانتے ہیں کہ بچے کے لئے ماں کا دودھ بے حد افادیت رکھتا ہے لیکن یہ ماءوں کا یہ عمل خود ان کے لئے کتنافائدہ مند ثابت ہو تا ہے تو جانتے ہیں کہ یہ کس طرح ماں کی صحت کا ضامن ہے ۔
حمل کے دوران وزن بڑھنے سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں تو دودھ پلانے سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے ۔ کیونکہ بچے کے لیے دودھ کی فراہمی کو بر قرار رکھنے کے لئے روزانہ پانچ سو کیلوریز استعمال ہو تی ہے ۔
دودھ پلانا ماں اور بچے دونوں کو سکون فراہم کرتا ہے کیو نکہ اس دوران ایسے کیمیکل کا اخراج ہو تا ہے جو دودھ میں شامل ہو کر بچے کو پر سکون رکھتا ہے ساتھ ماں کو بھی غیر ضروری پریشانی اور ڈپریشن سے بچاتا ہے ذہنی تناءو میں کمی لا کر مزاج کو بہتر بناتاہے ۔
ایسی خواتین پر اعتماد رہتی ہیں یہ عمل ان میں اعتماد پیدا کرتا ہے ۔
دودھ پلانے والی ماءوں کو بچے کے لئے کسی دوسری غذا کے لئے پریشان نہیں ہونا پڑتا کیونکہ یہ دودھ بچے کے لئے ہمیشہ صاف اور بہترین درجہ حرارت میں ہو تا ہے اس طرح سے مائیں سکون میں رہتی ہیں کہ جو بچے کو غذا مل رہی ہے وہ صحت بخش ہے ۔
یہ عمل ماں اور بچے کے درمیان جذباتی تعلق کو پروان چڑھاتا ہے اور اس طرح دونوں کے اس تعلق کی بنا پر مستقبل کے کئی مسائل کو پیار اور محبت سے حل کی راہ آسان ہو تی ہے ۔
دودھ پلانے والی مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے اشارے سمجھنا شروع کر دیتی ہیں اور اس طرح بچے اپنی دیکھ بھال کرے والوں پر بھروسہ کرنا سیکھتے ہیں اس طرح بچے کے ابتدائی رویے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے ۔
دودھ پلانے والی ماءوں میں چھاتی کے اور رحم کے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔
عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کے بھر بھرے پن یعنی اسٹیو پروسس کا خدشہ کم ہو جاتا ہے ۔
ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچاءو ممکن ہوجاتا ہے ۔
دودھ پلانے سے ماہواری رک جاتی ہے یہ اس لئے ماں کے لئے فائدہ مند ہے کہ یہ ایک قدرتی وقفہ ہے دوبارہ ماں بننے کے درمیان اس طرح ماں ساری توجہ بچے پر دیتی ہے اور اس جانب سے بے فکر ہو جاتی ہے ۔

Bachon Ko Doodh Pilane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ko Doodh Pilane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Doodh Pilane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4586 Views   |   21 Jul 2022
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ماوں کا بچوں کو دودھ پلانا خود ان کی صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے

ماوں کا بچوں کو دودھ پلانا خود ان کی صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماوں کا بچوں کو دودھ پلانا خود ان کی صحت پر کیا اثرات ڈالتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔