سردی کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لئے ہلدی کا استعمال بےحد ضروری ہے ۔۔ جانیئے ہلدی کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کے چند طریقے

سردیوں کے ساتھ ہی کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں، لیکن گھریلو علاج کے ذریعے ان بیماریوں کو روکا جا سکتا ہے اور اس کے لئے آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا ہوگا جو آپ کو ان نزلہ زکام، بخار اور کھانسی جیسے مسائل سے دور رکھ سکیں۔
ان بیماریوں کے علاج کے لئے گھر میں موجود بہترین غذاؤں میں سے ایک ہلدی ہے، ہلدی اپنی شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے روایتی گھریلو علاج اور ادویات کا حصہ ہے، یہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی ہیں۔
ہلدی میں موجود قدرتی اجزاء نزلہ زکام، سردی میں ہڈیوں کا درد، درد ناک جوڑوں کا مسئلہ اور بدہضمی کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں، یہ گلے کی خراش اور بیکٹیریل انفیکشن سے بھی راحت فراہم کرتے ہیں، جو سردیوں میں عام ہوتے ہیں، ہلدی جسم کے مدافعتی نظام کو بہت سی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔
ہلدی کے فوائد حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں، موسم سرما میں ہلدی سے بھرپور مشروبات کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے تو پھر ذیل میں بتائی گئی ہلدی والی ڈرنکس بنائیں اور اپنی قوت مدافعت کو بڑھائیں۔
ہلدی والے مختلف مشروبات

• ہلدی اجوائن کا پانی

اس مشروب کو بنانے کے لئے آپ اجوائن کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، اگلے دن اس پانی کو کچی ہلدی کے ساتھ اُبالیں اور پھر چھان کر گرما گرم پی لیں، یہ مشروب آپ کی صحت کے لئے بےحد مفید ثابت ہوگا اور آپ کو سردی کی مختلف بیماریوں سے بچائے گا۔

• کینو اور ہلدی والا ڈرنک

ایک عدد کینو چھیل کر اس کا رس نکال لیں، اب ایک عدد گاجر کا بھی رس نکال کر اس میں ملا لیں، اب ان دونوں کو مکس کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں پھر لیموں کا رس اور اوپر سے ادرک کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں، یہ ایک ایسا جادوئی ڈرنک ہے جو نہ صرف ذائقے میں مزیدار بلکہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔

• ہلدی مصالحہ دودھ

ہلدی اور دودھ کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اگر سردی میں اس ہلدی دودھ میں جلد غذائیت سے بھرپور اجزاء اور شامل کر لی جائیں تو کیا ہی بات ہے، دودھ میں ہلدی شامل کر کے اسے پکائیں، اب اس میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر مٹھاس کے لئے شہد اور گُڑ شامل کریں اور رات کے وقت گرما گرم یہ ہلدی مصالحہ دودھ پی کر سو جائیں، نہ ہی سردی لگے گی اور نہ ہی کوئی سردی کا انفیکشن آپ کا کچھ بگاڑ سکے گا۔

• ہلدی وینیلا دہی اسموتھی

آپ ہلدی کو شامل کر کے دہی کی بہترین اسموتھی بھی بنا سکتے ہیں اس کے لئے بس ایک کپ دہی لیں، اس میں آدھ چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں، 2 عدد کیلے شامل کریں ایک چٹکی دارچینی ملائیں اور مٹھاس کے لئے ایک سے 2 کھانے کے چمچ شہد ملا لیں اسے بلینڈ کریں اور پی لیں۔

Sardi Main Haldi Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Haldi Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Haldi Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7055 Views   |   26 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 October 2024)

سردی کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لئے ہلدی کا استعمال بےحد ضروری ہے ۔۔ جانیئے ہلدی کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کے چند طریقے

سردی کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لئے ہلدی کا استعمال بےحد ضروری ہے ۔۔ جانیئے ہلدی کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کے چند طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لئے ہلدی کا استعمال بےحد ضروری ہے ۔۔ جانیئے ہلدی کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کے چند طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔