خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کو گھٹیا کیوں کہا؟ پرانی ویڈیو نے سب راز کھول دیے! دیکھیں

"میں نے دنیا میں کسی سے نفرت کی ہے تو وہ شخص نعمان اعجاز ہے. وہ ایک گھٹیا انسان ہے"

یہ کہنا ہے معروف اور متنازعہ لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کا جنھوں نے سماء نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نیا انکشاف کر ڈالا.

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں. پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز سے مجھے نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہوتی..اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجاز کو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود ایسا ہی ہے۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے۔ ان کے مداحوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہئیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو"

واضح رہے کہ اس سے پہلے اداکار نعمان اعجاز بھی خلیل الرحمٰن قمر کو ذہنی مریض قرار دے چکے ہیں.

جون 2021 میں مبشر لقمان کے پروگرام میں گفتگو کے دوران نعمان اعجاز نے کہا تھا کہ دراصل غلطی سے میں نے ہی خلیل الرحمٰن قمر کو دریافت کیا تھا. ہر انسان کے کچھ مسائل اور پیچیدگیاں ہوتی ہیں لیکن خلیل الرحمٰن قمر کے بہت سارے مسائل ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں سے اختلاف ہے۔ وہ ذہنی مریض ہیں.

Khalil Ur Rehman Qamar Insulted Noman Ijaz

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khalil Ur Rehman Qamar Insulted Noman Ijaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khalil Ur Rehman Qamar Insulted Noman Ijaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   575 Views   |   02 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کو گھٹیا کیوں کہا؟ پرانی ویڈیو نے سب راز کھول دیے! دیکھیں

خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کو گھٹیا کیوں کہا؟ پرانی ویڈیو نے سب راز کھول دیے! دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کو گھٹیا کیوں کہا؟ پرانی ویڈیو نے سب راز کھول دیے! دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔