پھلوں اور سبزیوں کے بیج کھانے میں ذائقہ دار ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ چلتے پھرتے ان کو چباتے نظر آتے ہیں۔ لیکن صرف ذائقے میں ہی مزیدار نہیں ہوتے یہ بیج بلکہ ان پھلوں اور سبزیوں کے بیجوں کو کھانے سے ہماری صحت پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ خواتین کے لیے ان بیجوں کو استعمال کرنا سب سے زیادہ فائدے مند ہے کیونکہ یہ پی سی او جیسے مرض کو بھی کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج:
لڑکیوں کی کم عمری میں ان کو ماہواری سائیکل رُک جاتی ہے جس سے سارا خون یوٹرس میں جمع ہونے اور رسنے لگتا ہے، اس کے لئے سب سے اچھا اور آسان نسخہ یہی ہے کہ آپ سورج مکھی کے بیجوں کو ناریل کے تیل میں اچھی طرح فرائی کرلیں۔ یا پھر ان کو روزانہ ایک ایک چمچ چبا کر کھائیں اور اس سے ماہواری کا رکا ہوا خون بھی باسانی خارج ہوگا اور سائیکل نارمل بھی ہو جائے گی۔ یہ بیج پی سی او کو کنٹرول کرنے میں اس لیے مدد دیتے ہیں کیونکہ ان میں ملٹی وٹامنز پائے جاتے ہیں جو پی سی او کی پیچیدگیوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔
کدو کے بیج:
کدو کے بیج میں میگنیشیم، فاسفورس، مینگنیج، کاپر، آئرن اور زنک پایا جاتا ہے۔ اس کو چبانے سے نہ صرف ماہواری سائیکل نارمل رہتی ہے بلکہ پی سی او کی وجہ سے بال جھڑنے اور چہرے پر ایکنی کے مسائل بھی ختم ہوتے ہیں۔ پی سی او کی وجہ سے حمل ہونا مشکل ہوتا ہے لیکن اگر آپ روزانہ گرم دودھ میں یہ بیج پکا کر کھائیں گے تو آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔
تخم بالنگا:
تخم بالنگا کے بیجوں میں فائبر، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک، اومیگا 3 اور فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو جسم کی گرمی کو دور بھی کرتے ہیں اور جلد حاملہ ہونے میں مدد بھی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بیج پی سی او کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو کنٹرول کرتے ہیں۔ چہرے پر اضافی بال نکلنے کے مسائل میں یہ بیج 20 فیصد اینٹی ہیروٹزم کا کام کرتے ہیں۔ لہٰذا یہ ہر خاتون کو استعمال کرنے چاہیئیں۔
السی کے بیج:
ماہواری کے ہر قسم کے مسئلے کو دور بھگانے کے لئے ڈاکٹر کہتی ہیں کہ آپ روزانہ ایک چمچ السی کے بیجوں کو نیم گرم پانی سے پھانک لیں، یہ آپ کی اندرونی صحت اور خون کی ترتیب کو مستقل کر دیتا ہے۔ السی چونکہ گرم تاثیر رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سے بنی اشیاء کا استعمال پی سی او کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تل کے بیچ :
تل کے بیج کیلشیم، میگنیشیم اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ ان کو روزانہ گرم دودھ کے ساتھ چبا کر کھانے سے بال بھی مضبوط ہوتے ہیں اور اووری کے مسائل بھی حل ہوتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 5 Seeds For Pcos Controls and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Seeds For Pcos Controls to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.