نہ شادی کا سوچا تھا نہ بچے کا۔۔ منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد کیا کچھ جھیلنا پڑاِ؟

منال خان نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ میں شادی اور ماں بننے کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "میری شادی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، سب کچھ اچانک اور جلدی میں ہوا۔ اور جہاں تک بچے کی پیدائش کا سوال ہے، یہ میرے لیے بھی ایک سرپرائز تھا!"

اداکارہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا سیزرین آپریشن ہوا، جس کے بعد انفیکشن نے انہیں شدید بیمار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بخار 106 تک پہنچ گیا تھا، اور ان کے گھر والے مسلسل ان کے لیے دعائیں کر رہے تھے۔

منال نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہو گئیں، اور اس دوران انہیں بہت مشکلات کا سامنا رہا۔ ہر وقت ان کے دل میں اپنے بچے کی فکر رہتی، حتیٰ کہ انہوں نے اپنی صحت کا خیال بھی چھوڑ دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ "میرا ارادہ تھا کہ میں 30 سال تک کیریئر اور تعلیم پر توجہ دوں گی۔ شادی اور خاندان بنانے کا کوئی فوری ارادہ نہیں تھا، مگر کم عمری میں اور جلدی جلدی میں شادی ہوگئی۔"

منال خان کے مطابق، انہوں نے اپنے شوہر احسن محسن اکرام کو دیکھا، محبت ہوئی اور فوراً شادی کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ "شادی کے بعد بھی فیملی پلاننگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مگر زندگی نے ہمیں ایک خوبصورت سرپرائز دیا۔"

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ہاں حمل ٹھہرا تو یہ خوش خبری نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے شوہر کے لیے بھی حیران کن اور خوشگوار سرپرائز تھی جس نے ان کی زندگی کو یکسر بدل دیا۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 10 ستمبر 2021 کو شادی کی تھی، اور دو سال بعد یکم نومبر 2023 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ شادی اور بچے کے بعد ٹی وی اسکرین سے دور ہیں، مگر مختلف تقریبات اور ایوارڈ شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

Minal Khan Opens Up About Difficulties After Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Minal Khan Opens Up About Difficulties After Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Minal Khan Opens Up About Difficulties After Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3900 Views   |   02 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نہ شادی کا سوچا تھا نہ بچے کا۔۔ منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد کیا کچھ جھیلنا پڑاِ؟

نہ شادی کا سوچا تھا نہ بچے کا۔۔ منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد کیا کچھ جھیلنا پڑاِ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ شادی کا سوچا تھا نہ بچے کا۔۔ منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد کیا کچھ جھیلنا پڑاِ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔