مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں

بادام صحت کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں اور ذائقے میں بھی مزیدار ہوتے ہیں اور عموماً سب کو ہی پسند ہوتے ہیں۔ بادام کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث اکثر لوگ اس کو کھانے سے محروم ہیں۔ لیکن اگر بادام کا درخت گھر میں ہی لگا لیا جائے تو آپ کو مہنگے بادام بازار سے خریدنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
بادام کا درخت لگانا نہایت آسان ہے بےشک اس میں چند سال لگ سکتے ہیں لیکن اس کا آسان طریقہ جس پر آپ عمل کریں تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ کو مہنگے بادام سے چھٹکارا مل جائے گا اور اس کا استعمال آپ کو غذائیت کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق بےشمار فائدے بھی دے گا۔
بادام نہایت احتیاط سے لگائیں جاتے ہیں اور خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کہ اس میں پھپھوندی نہ لگے۔ اس کو لگانے کا کوئی سیزن نہیں ہوتا آپ گرمی سردی کبھی بھی لگا سکتے ہیں بس تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلا مرحلہ

پہلے مرحلے میں ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر لیں اور اس کے اندر اچھے قسم کے چند بادام ڈال کر پانی میں بھگو دیں۔ سردی ہو تو آپ پانی 24 گھنٹے بعد پانی تبدیل کریں اور 48 گھنٹے کے لیے ان کو بھگو کر رکھیں اور گرمیاں ہوں تو اس کا پانی ہر 8 گھنٹے میں تبدیل کریں تاکہ پھپھوندی نہ لگے۔

دوسرا مرحلہ

* دوسرے مرحلے میں پانی سے بادام نکالیں گے اور اس کنٹینر کو خشک کرکے اس میں ڈبل ٹشو پیپر بچھالیں اور اس کے اوپر بادام کو رکھیں گے پھر ایک اور ٹشو پیپر لے کر اس کو ڈھک دیں گے۔
* اب اس کے اوپر اسپرے بوتل کی مدد سے ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کریں گے تاکہ یہ نم ہوجائے۔
* چھڑکاؤ کے دوران خیال رکھنا ہے کہ زیادہ پانی کا استعمال نہیں کریں ورنہ بادام گل جائے گا۔
* اس دوران بادام کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس کو گرم جگہ سے بچانا ہے اور ائیر ٹائٹ باکس کو بند کرکے فریچ میں رکھنا ہے اور ہر 4 سے 5 دن بعد دیکھنا ہے کہ اس کی موسچرائیزر اڑ تو نہیں گیا اگر اڑ جائے تو دوبارہ ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہے۔

تیسرا مرحلہ

تیسرے مرحلے میں 25 دن بعد ان بادام کو فریچ سے نکالنا ہے۔ نکالنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ اس کے نیچے والے حصے سے روٹ نکلنا شروع ہوجائے گی۔

۔ اب اس کو کسی چھوٹے گملے میں ایک انچ مٹی کے اندر دبا دیں گے۔ خیال رکھیں گے کہ مٹی زیادہ خشک اور زیادہ گیلی نہ ہو۔

۔ اب اس میں پانی ڈالیں گے جیسا کہ پودوں میں ڈالا جاتا ہے لیکن پانی کی مقدار کم رکھنی ہے ورنہ بادام مٹی کے اندر گل جائے گا۔

چوتھا مرحلہ

اس مرحلے میں اس کو چھاؤں میں رکھ دیں خیال رکھنا ہے کہ ا سکو دھوپ سے بچانا ہے کیونکہ اس کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے تھوڑی سی بھی گرمائش سے یہ گل جاتے ہیں اور ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔
۔ کم از کم ایک ماہ بعد پودا نکلنا شروع ہوجائے گا اس دوران کبھی بھی اس میں زیادہ پانی نہیں ڈالنا ہے اور خشک رکھنا ہے۔

۔ تقریبا ڈیڑھ سے دو ماہ بعد جب پودا تھوڑا بڑا ہوجائے اور آپ کو لگے کہ یہ بڑھنے کے لائق ہوگیا ہے اور اس کی شاخیں بھی پھیلنے لگیں تو اس کا گملہ تبدیل کر کے اس کو بڑے گملے میں شفٹ کردیں تاکہ یہ درخت کی صورت لے سکے۔

Badam Ghar Mein Ugane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badam Ghar Mein Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badam Ghar Mein Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shazia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2273 Views   |   06 Sep 2022
About the Author:

Shazia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shazia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں

مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے بادام اب گھر میں ہی آسانی سے اگائیں پھر جتنے دل چاہے اتنے کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔