اکثر عورتوں کا شروع کے 3 مہینوں میں حمل کیوں ضائع ہوجاتا ہے؟ جانیں وہ احتیاط جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

شاید ہی دنیا میں اس سے زیادہ دکھ کی کوئی بات ہو کہ ایک ایسی عورت جو ماں بننے کے خوبصورت عمل سے گزر رہی ہو اسے اپنا حمل ضائع ہونے کا دکھ جھیلنا پڑے۔ یہ ایسی تکلیف دہ بات ہے جسے کوئی حاملہ عورت سوچنا بھی نہیں چاہتی۔ البتہ ڈاکٹرز کے مطابق 100 میں سے 20 فیصد عورتیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں حمل کے شروع کے 3 مہینوں میں مس کیرج یعنی حمل ضائع ہونے کے دکھ سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس سے کس طرح بچا جاسکتا اور وہ کیا احتیاط ہے جو ایک حاملہ عورت کو کرنی چاہیئے؟ یہ ہم بتائیں گے آج کے آرٹیکل میں

حمل ضائع ہونے کی وجوہات

مرہم چینل کی ڈاکٹر رابعہ نوشین مشہور کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ہیں۔ حمل ضائع ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز میں 80 فیصد حمل اس لئے ضائع ہوتا ہے کیوں کہ جینیاتی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ بچے کے کروموسوم کی تعداد ٹھیک نہیں ہوتی اور پھر قدرت اس عمل کو وہیں روک دیتی ہے۔

اس کے علاوہ بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہارمونل مسائل، تھائی رائیڈ یا پھر کوئی دوسری بیماری ہے تو اس صورت میں بھی حمل ضائع ہونے کے خطرات ہوتے ہیں۔

مس کیرج سے بچنے کے لئے احتیاط

ماہرین کے مطابق شروع کے 3 مہینے بہت نازک ہوتے ہیں کیوں کہ بچہ نامکمل اور کمزور حالت میں ہوتا ہے۔ اگر کسی خاتون کا وزن بہت زیادہ ہے تو انھیں ماں بننے کا ارادہ کرنے سے پہلے ہی وزن کم کرلینا چاہیے کیوں کہ موٹاپا مس کیرج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

الوکوحل، سگریٹ نوشی یہاں تک کہ زیادہ مقدار میں چائے کافی پینا بھی مس کیرج کا باعث ہوسکتا ہے

بھاری وزن اٹھانا۔ اچانک جھک کے اٹھنے اور جھٹکے سے کھڑے ہونے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

حمل کے دوران خوراک کا بہت خیال رکھیں۔ مباسب مقدار میں پروٹین کے علاوہ تازہ پھل اور سبزیاں کھانا بھی معمول بنائیں۔

Aurton Ka Hamal Kiyun Zaya Ho Jata Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aurton Ka Hamal Kiyun Zaya Ho Jata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aurton Ka Hamal Kiyun Zaya Ho Jata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2694 Views   |   10 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اکثر عورتوں کا شروع کے 3 مہینوں میں حمل کیوں ضائع ہوجاتا ہے؟ جانیں وہ احتیاط جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

اکثر عورتوں کا شروع کے 3 مہینوں میں حمل کیوں ضائع ہوجاتا ہے؟ جانیں وہ احتیاط جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکثر عورتوں کا شروع کے 3 مہینوں میں حمل کیوں ضائع ہوجاتا ہے؟ جانیں وہ احتیاط جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔