ڈبل روٹی جلدی باسی ہو جاتی ہے تو آزمائیں یہ ٹپس اور رکھیں بریڈ کو کئی دنوں تک تازہ

اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہر گھر میں ناشتے میں ڈبل روٹی کا استعمال معمول کے مطابق کیا جاتا ہے اور اسکول جانے والے بچوں کو بھی ڈبل روٹی کے سینڈوچ دیئے جاتے ہیں اور اس کے لیے ڈبل روٹی لاکر رکھ دی جاتی ہے تاکہ آسانی رہے۔ لیکن مسئلہ تو جب ہوتا ہے جب یہ ڈبل روٹی دو دن میں ہی خراب ہوجاتی ہے اور اس میں پھپھوندی لگ جاتی ہیں۔
اس کی ایک وجہ اس میں مسلسل لگنے والی ہوا بھی ہوتی ہے جو ربڑ بینڈ کھلنے یا ٹوٹنے کی وجہ سے ڈبل روٹی میں لگتی رہتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے ڈبل روٹی کو خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
* جب بھی ڈبل روٹی کا پیکٹ کھولیں اس پر ربڑ بینڈ لگانے کے بجائے اس کے دونوں کناروں کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں۔
* پھر اس کے کاٹے گئے کناروں کی مدد سے اس کو سخت گرہ لگا دیں تاکہ ہوا اندر نہ جائے۔
* اب اس کو فریچ میں رکھ دیں۔
* اس طریقے سے ڈبل روٹی خراب نہیں ہوگی اور ساتھ ہی تازہ بھی رہے گی۔

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   12979 Views   |   19 Oct 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ڈبل روٹی جلدی باسی ہو جاتی ہے تو آزمائیں یہ ٹپس اور رکھیں بریڈ کو کئی دنوں تک تازہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ڈبل روٹی جلدی باسی ہو جاتی ہے تو آزمائیں یہ ٹپس اور رکھیں بریڈ کو کئی دنوں تک تازہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.