Azaan Sami Khan Gives Funny Reply On Slaps In Main Manto Nahi Hoon
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت فنکار اذان سمیع خان اپنی میوزک پروڈکشن اور شاندار اداکاری دونوں میں ہی الگ پہچان بنا چکے ہیں۔ "اک لمحہ"، "عبادت"، "میں تیرا" اور "اے دل" جیسے مقبول گانے اُن کے کریڈٹ پر ہیں، جبکہ کئی سپرہٹ فلموں کی موسیقی بھی اُن کے نام سے جڑی ہوئی ہے۔
مشہور شخصیات عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان نے نہ صرف گلوکاری اور کمپوزیشن میں خود کو منوایا بلکہ ڈراموں میں اپنی اداکاری سے بھی دل جیتے۔ اس وقت ڈرامہ 'میں منٹو نہیں ہوں' میں منفی کردار فرحاد کے روپ میں اُن کی پرفارمنس کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
حال ہی میں ایک انسٹاگرام ریل میں اینکر آمنہ حیدر کے ساتھ گفتگو کے دوران اذان نے مزاحیہ انداز میں ڈرامے میں لگنے والے "چار تھپڑوں" پر دلچسپ ردعمل دیا۔
اذان نے کہا، سب سے پہلے تو میں اپنی والدہ کا شکر گزار ہوں جن کی تربیت کی وجہ سے مجھے یہ اعزاز ملا۔ دوسرا بڑا اعزاز یہ ہے کہ اپنے پہلے ہی پروجیکٹ میں ندیم بیگ جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ تھپڑ کھانے کا موقع ملا۔ میں تمام لڑکوں سے کہوں گا کہ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ تھپڑ کھائیں، اگر آپ کو ایک تھپڑ ملے تو میں دوسرا کھا لوں گا۔
انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ اب ڈرامے میں فرحاد کے تھپڑ ختم ہوجانے چاہئیں کیونکہ وہ پہلے ہی سب سے کافی مار کھا چکا ہے۔ شائقین اذان سمیع خان کی نیگیٹو رول میں زبردست اداکاری اور ان کے ہلکے پھلکے، مزاحیہ ردعمل دونوں کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Azaan Sami Khan Gives Funny Reply On Slaps In Main Manto Nahi Hoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Azaan Sami Khan Gives Funny Reply On Slaps In Main Manto Nahi Hoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.