ایک مہینے سے کسی نے پوچھا تک نہیں۔۔ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ کہاں ادا کی جائے گی؟

Actress Humaira Asghar Found Dead In Karachi Apartment

شوبز کی چمکتی دنیا آج ایک اور درخشاں ستارے سے محروم ہوگئی۔ کراچی کے ڈیفنس علاقے میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ماز جنازہ لاہور متوقع ہے، جہاں سے ان کی زندگی کا سفر شروع ہوا تھا۔

لیکن بد قسمتی سے ان کی لاش تاحال مردہ خانے میں ہے، کیونکہ ان کے اہلخانہ کی طرف سے اب تک کوئی کراچی نہیں آیا

پولیس کے مطابق ان کے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے، اور اب ان کے جواب کا انتظار ہے تا کہ آگے کی کاروائی کی جائے۔

10 اکتوبر 1992 کو لاہور میں آنکھ کھولنے والی حمیرا ایک باوقار اور تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کے والد ڈاکٹر اصغر علی شعبہ طب سے وابستہ تھے، جبکہ حمیرا نے بچپن سے ہی فنونِ لطیفہ سے گہرا رشتہ جوڑ لیا تھا۔

فن کی دنیا میں ان کا قدم انتہائی کم عمری میں پڑا۔ 2002 میں تھیٹر کے اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں اور اجوکا، رفیع پیر اور الحمرا جیسے اداروں کے ساتھ 100 سے زائد یادگار پرفارمنسز دیں، جنہوں نے ان کے فن کو پہچان دی۔

تعلیم کے میدان میں بھی وہ نمایاں رہیں۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے بی ایف اے اور ایم ایف اے مکمل کیا، اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

2013 میں انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی پاکستان کے بڑے برانڈز کی پہلی پسند بن گئیں۔ ان کا انداز، اعتماد اور آرٹسٹک وژن انہیں دوسروں سے منفرد بناتا تھا۔

اداکاری میں بھی ان کی صلاحیتیں سامنے آئیں۔ انہوں نے ڈراموں چل دل، بے نام لالی اور گرو میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، جبکہ فلم جلیبی میں بھی اپنی جھلک دکھائی۔

حمیرا اصغر ایک ہمہ جہت فنکارہ تھیں—جو رنگ، روشنی، اور احساسات کو نہ صرف کینوس پر بکھیرتی تھیں بلکہ اسٹیج اور کیمرے کے سامنے بھی جادو جگاتی تھیں۔

ان کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے چاہنے والوں بلکہ پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو غمگین کر دیا ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

Actress Humaira Asghar Found Dead In Karachi Apartment

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Actress Humaira Asghar Found Dead In Karachi Apartment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Actress Humaira Asghar Found Dead In Karachi Apartment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   5290 Views   |   08 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 July 2025)

ایک مہینے سے کسی نے پوچھا تک نہیں۔۔ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ کہاں ادا کی جائے گی؟

ایک مہینے سے کسی نے پوچھا تک نہیں۔۔ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ کہاں ادا کی جائے گی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک مہینے سے کسی نے پوچھا تک نہیں۔۔ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ کہاں ادا کی جائے گی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔