ایک انڈہ کیسے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے؟ جانئیے 4 ایسے طریقے جو آپ کی جلد کو نکھار سکتے ہیں

انڈے میں پروٹین بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ ہم سب کو معلوم ہے کہ انڈہ ہماری خوبصورتی اور دلکشی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ انڈے میں اٹامن اے، ڈی، ای، بی، سیلینئم اور پروٹینز وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو اس کا استعمال آپ کے لئے مفید بناتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں انڈے کے 4 مفید استعمالات جس سے آپ کی نہ صرف جلد بلکہ بال بھی حسین ہوجائیں گے:

مفید استعمالات:

بالوں کی جوؤں کے لئے:

بالوں میں اگر جوئیں ہوگئی ہیں تو انڈے میں لیموں کا رس اور دار چینی پاؤڈر کے ساتھ تھوڑا سا پودینے کا تیل مکس کرکے لگائیں ساری جوئیں جلد ہی ختم ہوجائیں گی۔

مضبوط بالوں کے لئے:

انڈہ بالوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ دوعدد انڈوں میں ایک کھانے کا چمچ آملہ اور سکا کائی کا پاؤڈر ملا کر بالوں میں لگائیں اس سے آپ کے بال چمکدار بھی ہوں گے اور ان میں مضبوطی بھی آئے گی۔

آئلی جلد کے لئے:

انڈے کی سفیدی جلد کے آئل کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے وہ بھی ایسے کہ آپ انڈے کی سفیدی میں لیموں کا رس اور ایلوویرا جیل ملا کر لگائیں اور دن میں ایک مرتبہ یہ عمل کریں تو آپ اپنے اضافی آئل پر کنٹرول پا سکتے ہیں۔

خشک جلد کے لئے:

خشک جلدمیں انڈے کی زردی کا استعمال مفید ہے مگر اس کے لئے خاص طریقہ یہ ہے کہ آپ انڈے کی زردی کو بیسن میں ملا کر لگائیں اور نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔

Anday Se Khubsoorti Main Izafa Krain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Anday Se Khubsoorti Main Izafa Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anday Se Khubsoorti Main Izafa Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tehmina  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2735 Views   |   19 Sep 2021
About the Author:

Tehmina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tehmina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایک انڈہ کیسے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے؟ جانئیے 4 ایسے طریقے جو آپ کی جلد کو نکھار سکتے ہیں

ایک انڈہ کیسے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے؟ جانئیے 4 ایسے طریقے جو آپ کی جلد کو نکھار سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک انڈہ کیسے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے؟ جانئیے 4 ایسے طریقے جو آپ کی جلد کو نکھار سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔