گاڑھا دہی جمانے کے لئے گوالے ایسا کون سا طریقہ استعمال کرتے ہیں کہ ملائی بھی موٹی جمتی ہے؟ جانیں شیف مبشر نے بتایا آسان سا راز

سالن بنانے میں دہی کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے، رائتہ بنانا ہو یا رشیئن سلاد، پیٹ کی گرمی کو دور کرنے کے لئے کھانا ہو یا لسی کے لئے۔ دہی روزمرہ کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔ آج کل تو یہ بھی بازار میں مہنگی ملتی ہے اس لئے اس کو گھر میں خود جمانے کا وہ طریقہ جان لیں جس کی مدد سے بازار والے دہی جماتے ہیں تاکہ آپ بھی کچھ پیسے بچاسکیں۔

آپ نے غور کیا ہوگا کہ گھر کا جما ہوا دہی کھٹا بھی اکثر نہیں ہوتا اور اس کے اوپر کی ملائی بھی موٹی نہیں ہوتی جیسے بازار سے آنے والے دہی کا ہوتا ہے۔ تو چلیں آج بتاتے ہیں آپ کو شیف مبشر کی بتائی ہوئی ٹپ اور ایک گھریلو ٹپ جس سے بہترین سا دہی گھر میں ہی بن سکتا ہے۔

شیف مبشر کا طریقہ:

٭ 2 کلو دودھ کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں چمچ چلاتے رہیں کہ دودھ پتیلے کے پیندے میں ہر گز نہ لگے اور اس پر ملائی جمتی ہوئی نظر آئے۔
٭ جب دودھ اچھی طرح گرم ہو جائے تو کم از کم آدھے گھنٹے سے زیادہ اس کو پکائیں۔
٭ پھر اس میں 3 چمچ دہی ڈال دیں۔
٭ اب اس برتن کو اچھی طرح کپڑے یا کسی ٹوکری کی مدد سے ڈھک دیں۔
٭ 7 سے 9 گھنٹے میں بہترین دہی جم جائے گا۔

گھریلو طریقہ:

عام طور پر کھٹا دہی جمانے کے لئے اس ٹپ کا استعمال کریں آپ کا دہی کھٹا اور بہترین بنے گا جس سے آپ ہر کھانے کو ذائقہ دار بناسکتی ہیں۔

٭ دودھ کو اچھی طرح گرم کرنے کے بعد آپ اس میں 2 چمچ لیموں کا رس اور 2 چمچ دہی ڈال کر اس کو ڈھک دیں اور پھر اسی طرح 7 سے 9 گھنٹے بعد دیکھیں دہی زبردست تیار ہوگی۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1907 Views   |   21 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گاڑھا دہی جمانے کے لئے گوالے ایسا کون سا طریقہ استعمال کرتے ہیں کہ ملائی بھی موٹی جمتی ہے؟ جانیں شیف مبشر نے بتایا آسان سا راز and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گاڑھا دہی جمانے کے لئے گوالے ایسا کون سا طریقہ استعمال کرتے ہیں کہ ملائی بھی موٹی جمتی ہے؟ جانیں شیف مبشر نے بتایا آسان سا راز) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.