بیوی نے کہا پی ایچ ڈی کرنا ہے اور.. ارشد فاروقی نوکری پیشہ عورت سے کیوں شادی کرنا چاہتے تھے؟

"جب میں نے شادی کی تھی تو اپنے طرف سے میں نے بہت سمجھداری کا مظاہرہ کیا تھا. اس وقت میں شوبز میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا تھا. اس لیے میں ایسی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا جو نوکری کرتی ہوں. پھر ماں نے میرے لیے ایسی عورت ڈھونڈی جو اسکول ٹیچر تھی تو بہت خوش ہوا کہ چلو ہم دونوں میاں بیوی مل کر تمام خرچے پورے کریں گے تو کوئی پریشانی نہیں ہو گی"

یہ کہنا ہے سینیئر اداکار راشد فاروقی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر گفتگو کی.

راشد فاروقی نے انکشاف کیا کہ جب شادی ہوگئی تو کچھ دن بعد بیگم کے کہا کہ میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میرے والد کی خواہش تھی میں نے جواب دیا کوئی مسئلہ نہیں آپ پی ایچ ڈی کر لیں. انھوں نے ایڈمیشن لے لیا اور نوکری چھوڑ دی.

پھر بیگم کو خیال آیا کہ اب ایسے گھر کا خرچہ کیسے پورا ہوگا تو میں نے ان سے کہا کہ دیکھو میں نے تو زندگی ایسے ہی گزاری ہے اور کبھی سوچا ہی نہیں کہ کھائیں گے کہاں سے؟ اللّٰہ زریعہ بناتا ہے تو کام کرتا ہوں اور گزارا ہوجاتا ہے.

اس کے بعد ہمیں اے لیول کرنے والا طالبِ علم مل گیا جسے میری اہلیہ بائیولوجی اور میں مطالعہ پاکستان ٹیوشن پڑھانے لگے. اس سے ہمیں اتنی فیس مل جاتی تھی کہ ہماری گزر بسر آرام سے ہونے لگی اور مجھے شوبز میں کیریئر بنانے کا وقت مل گیا جبکہ اہلیہ نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دوبارہ نوکری کرنا شروع کر دی۔ یوں اللہ کے کرم سے سب مشکلات آسان ہوگئیں.

خواتین کے روزگار کمانے کے بارے میں راشد فاروقی کا کہنا تھا کہ مجھے اہلیہ کے کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جتنی بھی خواتین نے تعلیم حاصل کی ہے اُنہیں اپنے وطن کے لیے کام کرنا چاہیے، اس لیے ان کے گھر والوں کو اس مقصد کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے

Arshad Farouqi Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arshad Farouqi Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arshad Farouqi Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1714 Views   |   15 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

بیوی نے کہا پی ایچ ڈی کرنا ہے اور.. ارشد فاروقی نوکری پیشہ عورت سے کیوں شادی کرنا چاہتے تھے؟

بیوی نے کہا پی ایچ ڈی کرنا ہے اور.. ارشد فاروقی نوکری پیشہ عورت سے کیوں شادی کرنا چاہتے تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی نے کہا پی ایچ ڈی کرنا ہے اور.. ارشد فاروقی نوکری پیشہ عورت سے کیوں شادی کرنا چاہتے تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔