بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے کامیاب ترین آزمودہ ٹوٹکے

موسم بدلتے ہی سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے جلد اور بالوں کا۔۔۔جلد کو تو واپس لایا جا سکتا ہے لیکن بال اگر ایک بار پتلے ہوجائیں تو ان کو لانا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔یہ بال صدیوں سے حسن کی پہچان سمجھے جاتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے ہر دور میں باقاعدہ محنت اور کوشش کی جاتی تھی۔۔۔جن کے گھر میں دادی نانی آج بھی ساتھ ہیں وہ ان کے بالوں کی صحت دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بڑھاپے میں بھی ان بالوں میں زندگی آج کی نوجوان لڑکیوں سے کہیں زیادہ ہے۔۔۔تو کیوں نا آزمائیں وہ کامیاب ٹوٹکے جو ان بالوں کو گارنٹی کے ساتھ مضبوط، گھنا اور لمبا کر سکے۔۔۔

پہلا ٹوٹکہ گرتے ہوئے بالوں کو بچانا
سب سے پہلے آپ نے اپنے گرتے بالوں کو بچانا ہے۔۔۔انہیں ان کے گھر یعنی اپنے سر پر واپس لانا ہے۔۔۔اور اسکے لئے حاضر ہے ایک جاندار ٹوٹکہ۔۔۔دو عدد انڈے لیں اس میں ایک چمچہ خالص مہندی، پسی ہوئی لونگ، کلونجی، اور ایک چمچہ دہی میں ملا کر سر پر لگا لیجیئے۔۔۔پھر تین سے چار گھنٹے کے لئے اسے کسی تولئے سے ڈھک کر بیٹھ جائیں ۔۔۔اور بعد میں ہلکے پی ایچ والے شیمپو سے سر اچھی طرح دھو لیں۔۔۔یہ عمل مہینے میں تین سے چار بار دہرائیں اور گرتے ہوئے بالوں کو واپس لے آئیں۔۔۔

دوسرا ٹوٹکہ گنج پن اور ٹوٹے ہوئے بالوں سے بچانا
بالوں میں کئی جگہ سے گنج پن آجاتا ہے اور بال کچھ جگہ سے بالکل پتلے اور کچھ جگہ سے صحیح حالت میں ہوتے ہیں، اور بال کہیں کہیں سے ٹوٹے ہوئے لگتے ہیں۔۔۔اس ٹوٹکے میں آپ سبز چائے کی پتی کو لہسن ، ادرک اور پیاز کے رس میں ملا کر صرف دس منٹ مساج کریں۔۔۔اور آدھے گھنٹے بعد ہی سر دھولیں۔۔۔یہ عمل ہر تین سے چار دن بعد دہرائیں۔۔۔اور کمال دیکھیں۔۔۔

تیسرا ٹوٹکہ بال لمبا کرنے کے لئے
اگر آپ چند ہی دنوں میں اپنے بال لمبے کرنا چاہتے ہیں تو پندرہ گرام املی رات کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔۔۔صبح اس کی گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں اور گودے کو اچھی طرح ہاتھ سے مسل لیں۔۔۔اس میں ایک چمچہ بادام کا تیل اور ایک چمچہ کھوپرے کا تیل مکس کریں۔۔۔اس مکسچر کو اچھی طرح اپنے سر پر مساج کریں۔۔۔صرف ایک ہفتہ استعمال سے ہی بالوں میں آپ کو واضع فرق نظر آئے گا۔۔۔املی جلد اور بالوں دونوں کے لئے ہی حیرت انگیز فوائد کا مجموعہ ہے۔۔۔

ساتھ ہی اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بال تیزی سے لمبے ہوں تو ہر دس دن بعد انگشت برابر انہیں کاٹ لیا کریں تاکہ بالوں میں نوکیں نا بنیں اور وہ ایک برابر رہیں۔،۔۔۔یہ نسخہ بھی صدیوں پرانا ہے۔۔۔آزما کر دیکھئے۔۔

Balon Ko Girne Se Bachane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Ko Girne Se Bachane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Girne Se Bachane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9284 Views   |   14 Dec 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے کامیاب ترین آزمودہ ٹوٹکے

بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے کامیاب ترین آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے کامیاب ترین آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔