کیسٹرل آئل کے استعمال سے قبض کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور فوائد

قبض ایک ایسا مسئلہ ہے کہ اگر کوئی اس کا شکار ہو جائے تو اس کی مجموعی صحت پر اس کا اثر پڑتا ہے، بدہضمی، پیٹ میں مروڑ اور درد، گھبراہٹ اور پیٹ پھولنا یہ قبض کی وجہ سے ہونے والی شکایتوں میں سے چند ہیں، مسلسل قبض رہنے کی وجہ سے آنتیں بھی زخمی ہو جاتی ہیں۔
لیکن کیسٹر آئل آپ کو ان مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے، صرف چند مختلف طریقوں سے کیسٹر آئل کا استعمال کر کے آپ قبض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، وہ کون سے طریقے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

کیسٹر آئل سے قبض دور کرنے کے مختلف طریقے

براہِ راست کیسٹر آئل کا استعمال کرنا آپ کے لئے تھوڑا مشکل ثابت ہو سکتا ہے اس لئے اسے درج ذیل طریقوں سے استعمال کر کے آپ قبض سے نجات پا سکتے ہیں۔

• ناف پر استعمال

کیسٹر آئل کے چند قطرے ناف اور پیٹ پر لگا کر اس سے مالش کریں اور روزانہ دن میں ایک مرتبہ اسے ضرور استعمال کریں ایسا کرنے سے قبض سے نجات میں آسانی ہوگی۔

• کینو کا رس اور کیسٹر آئل

کینو کے رس میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جو ہاضمے کے لئے مفید ہے اگر آپ ایک گلاس کینو کے رس میں ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل شامل کر کے یہ جوس پی لیں تو کچھ ہی دیر میں آم کی آنتوں میں روانی محسوس ہوں گی اور قبض ٹوٹ جائے گا۔

• کیسٹر آئل اور لیموں کا رس

کیسٹر آئل کو براہِ راست استعمال کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اس لئے اسے کینو کے علاوہ لیموں کے رس میں شامل کر کے بھی پیا جا سکتا ہے، ایک گلاس لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل شامل کریں اور پی لیں کم سے کم روزانہ ایک گلاس ضرور پیئیں اس سے قبض جڑ سے ختم ہو جائے گا۔

• کیسٹر آئل اور دودھ

کیسٹر آئل کو جوس کے علاوہ دودھ میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے آپ اس کے لئے بھینس کا دودھ پیکٹ والا دودھ یا پھر کوکونٹ ملک کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، تو بس دودھ میں ایک چمچ کیسٹر آئل ملائیں اور قبض سے نجات پائیں۔

• کیسٹر آئل اور ہیٹنگ پیڈ

ایک عدد ہیٹنگ پیڈ کو گرم پانی بھر کر رکھیں اب ناف اور پیٹ پر کیسٹر آئل لگائیں اور گرم ہیٹنگ پیڈ سے پیٹ کی آنتوں کی اندرونی سطح کی سِکائی کریں ایسا کرنے سے آپ کے مسلز کو آرام ملے گا اور قبض سے نجات ممکن ہو سکے گی۔

• بچوں کے لئے کیسٹر آئل کا استعمال

اکثر چھوٹے بچے بھی قبض کا شکار ہو جاتے ہیں، اگر آپ کا بچہ بھی قبض کی وجہ سے تنگ کر رہا ہے تو تھوڑا سا کیسٹر آئل نیم گرم کر کے اسے چیک کر کے بچے کے پیٹ ہاتھوں اور پاؤں کے تلوؤں کی مالش کریں، ایسا کرنے سے بچے کا قبض بھی دور ہو جائے گا۔

Castor Oil Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Castor Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Castor Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8891 Views   |   16 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

کیسٹرل آئل کے استعمال سے قبض کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور فوائد

کیسٹرل آئل کے استعمال سے قبض کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیسٹرل آئل کے استعمال سے قبض کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔