66 ہزار روپے کا ایک آم ۔۔اتنا مہنگا کیوں؟ جانیئے دنیا کے مہنگے ترین آم کے بارے میں

گرمی میں آم نہ کھائیں تو اس موسم کا مزہ ہی نہیں نہ رہے، ہر سال صرف اور صرف ایک آم ہی تو ہے جس کو کھانے کے لیے گرمی کا انتظار سب کرتے ہیں ورنہ گرمی کس کو پسند۔ جتنی زیادہ گرمی پڑتی ہے آم اتنا ہی زیادہ اور جلدی پکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پورا سال آم دستیاب نہیں ہوتا۔

لیکن اگر آم بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو تو کیا فائدہ ۔۔ 1 آم 66 ہزار روپے کا، یہ گمان بھی کوئی نہیں کرسکتا۔ لیکن ایسا آم ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہنگا ہے۔

مہنگا ترین آم کونسا ہے؟

جاپان میں کاشت کیا جانے والا ہوگوکِن نو تایئو آم دنیا بھر میں مہنگا ترین آم ہے۔ جس کے کے ایک آم کی قیمت 230 ڈالر یعنی 66 ہزار روپے سے زائد پاکستانی رقم ہے۔

اس آم کو جاپان کے کسان ہیرویوکی ناکاگاوا مختلف طریقوں سے کاشت کرتے ہیں۔ موسم سرما کے دوران دسمبرمیں منفی درجہ حرارت پر اس کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔

یرویوکی2011 سے سخت سردی والے علاقے میں نایاب آم کی فصل اُگارہے ہیں، جو دنیا کا مہنگا ترین آم بن چکا ہے۔ اس آم کے نام کا مطلب ہے "برف میں سُورج" یعنی اس کو سخت سردی میں کاشت کیا جاتا ہے۔

جاپان میں جس جگہ ان نایاب آموں کی فصل کاشت کی جاتی ہے، اس علاقے میں حد سے زیادہ برٖف پڑتی ہے اور وہاں گرم چشمے بھی پائے جاتے ہیں اور یہ جشمے ہی آم کو موسم سرما کی سخت سردی میں پکا دیتے ہیں جن کا ذائقہ بھی بہت لذیذ ہوتا ہے۔

66 Hazar Rupay Ka Aam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 66 Hazar Rupay Ka Aam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 66 Hazar Rupay Ka Aam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   1977 Views   |   15 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

66 ہزار روپے کا ایک آم ۔۔اتنا مہنگا کیوں؟ جانیئے دنیا کے مہنگے ترین آم کے بارے میں

66 ہزار روپے کا ایک آم ۔۔اتنا مہنگا کیوں؟ جانیئے دنیا کے مہنگے ترین آم کے بارے میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 66 ہزار روپے کا ایک آم ۔۔اتنا مہنگا کیوں؟ جانیئے دنیا کے مہنگے ترین آم کے بارے میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔