کہتے ہیں کہ انسان جب تک اپنے کمفرٹ زون میں ہوتا ہے، تو کچھ نہیں کر پاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب وہ اس زون سے باہر نکل کر کچھ کرتا ہے، تو کامیاب ضرور ہوتا ہے۔
ایسا ہی کچھ اس جوڑے کے ساتھ ہوا ہے، جس کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔
راجھستان سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے اپنے آپ کو کس طرح تبدیل کیا یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ آدیتیا شرما اور گائتری شرما سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے ہیں۔ گائتری اور آدیتیا کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں خواتین کبھی اس طرح باڈی بلڈنگ اور ورزش کے لیے باہر نہیں نکلی ہیں۔
لیکن گائتری نے روایتی طور پر رہنے کے بجائے کچھ مختلف اور منفرد کرنے کی ٹھان لی تھی۔ اس قدم میں ان کے شوہر آدیتیا نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ اس قدم نے اس جوڑے کی زندگی بدل کر رکھ دی تھی، ورزش کرنے سے پہلے آدیتیا کا وزن 72 کلو تھا جبکہ ان کی اہلیہ گائتری کا وزن 60 کلو تھا۔ لیکن مسلسل محنت، سخت ورزش اور ڈائٹ سے آدیتیا نے 20 کلو وزن کم کیا جبکہ گائتری نے 11 کلو وزن کم کیا۔
اس جوڑے کو تبدیل ہونے میں تین سال کا عرصہ لگا تھا۔ آدیتیا اور گائتری کو اس حوالے سے رشتہ داروں کی جانب سے بھی دباؤ رہا مگر دونوں اپنے مقصد کے لیے اٹل رہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اب انہیں فالو کر رہے ہیں اور ان کے اس ڈائٹ پلان سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے اور بعد میں یہ جوڑا کس حد تک بدل گیا ہے۔ گائتری کے چہرہ بھی پہلے کے مقابلے میں تازگی سے بھرپور ہو گیا ہے جبکہ آدیتیا بھی ایک مختلف شخص کے طور پر سامنے آیا ہے۔
ڈائٹ پلان:
ان کا ڈائٹ پلان سن کر ہر کوئی حیرت زدہ رہ گیا۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم صبح کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے میں پنیر اور سویا چنکز کھاتے ہیں جبکہ رات کے کھانے میں پنیر کی جگہ
چاول کھاتے ہیں۔ یہ ہی ان کا ڈائٹ کھانا ہے۔ اب یہ جوڑا ہر ایک کے لیے موٹیویشن بنا ہوا ہے۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بھی بنائے ہیں جہاں اب وہ دوسروں کو بھی فٹنس کے گُن بتا رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chawal Ne Inhe Badal Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Ne Inhe Badal Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.