ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔۔ بچی کو ساتھ لے جا کر ملک کے لئے کھیلتی ہیں ۔۔ قوم کی بیٹی اپنا ہر فرض اچھی طرح نبھاتی ہے

کہتے ہیں والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ۔۔اور یہ بات سچ ہی ہے ، ماں ہو یا باپ اپنا فرض نبھانے کی خاطر،اپنی اولاد کی خاطر وہ ہر امتحان سے گزرجاتے ہیں۔ خاص کر ماں تو چاہے گھریلو عورت ہو، کوئی ٹیچر ہو، کوئی فوجی ہو، کوئی پائلٹ ہو، کوئی ڈاکٹر ہو، کوئی انجینئیر ہو، کوئی صحافی ہو، یا کوئی کھلاڑی۔۔ اس کے لئے اس کی اولاد ہی سب کچھ ہوتی ہے۔

ماں کسی بھی میدان کی شہ سوار ہو اپنی اولاد کو کبھی بھول نہیں سکتی ۔۔ باپ تو اپنے کام پہ جا کر بے فکر ہو جاتے ہیں کہ بچے کو دیکھنے کے لئے ماں ہے، لیکن ماں چاہے گھر میں ہو ، یا اپنے کام پہ ، اس کا دھیان اپنی اولاد پر ہی لگا رہتا ہے۔ گھر میں آیائیں ہوں یا ماسیاں، ساس ہوں یا نندیں، ماں کو اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک وہ اپنے بچے کو دیکھ نہ لے۔

بسمہ معروف ہماری خواتین قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں ، ایک پیاری سی بیٹی کی ماں بھی ہیں، ان کے ہر دورے میں ان کی چھوٹی سی نازک سی بیٹی ان کے ساتھ ساتھ ہوتی ہے۔ گذشتہ دنوں انڈیا کے دورے میں بھی بسمہ اور ان کی بچی کی کافی تصاویر وائرل ہوئی تھیں ۔ انڈین کھلاڑیوں نے بھی بچی کے خوب ناز نخرے اٹھائے۔۔ اور اس کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ بسمہ ہر جگہ اپنی بچی کو اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

فیس بک پر ان کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈریسنگ روم میں اپنی بچی کو گود میں لئے میچ دیکھ رہی ہیں اور ایک ہاتھ سے سینڈوچ بھی کھاتی جارہی ہیں۔ ایک طرف میچ کی فکر ان کے چہرے سے ظاہر ہو رہی ہے تو دوسری طرف اپنی بچی کو بھی بہلارہی ہیں۔۔ سچ کہا ہے کسی نے "ماواں ٹھنڈیاں چھاواں"۔

Bachi Ko Sath Le Ja Kar Khelti Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachi Ko Sath Le Ja Kar Khelti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachi Ko Sath Le Ja Kar Khelti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   2114 Views   |   23 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔۔ بچی کو ساتھ لے جا کر ملک کے لئے کھیلتی ہیں ۔۔ قوم کی بیٹی اپنا ہر فرض اچھی طرح نبھاتی ہے

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔۔ بچی کو ساتھ لے جا کر ملک کے لئے کھیلتی ہیں ۔۔ قوم کی بیٹی اپنا ہر فرض اچھی طرح نبھاتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں۔۔ بچی کو ساتھ لے جا کر ملک کے لئے کھیلتی ہیں ۔۔ قوم کی بیٹی اپنا ہر فرض اچھی طرح نبھاتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔