نہ پانی گرم کرنے کی فکر نہ گیس کی ضرورت۔۔ نہانے کے لئے پانی گرم کرکے تھک گئے ہیں تو اس چیز کو گھر لے آئیں

سردی میں ایک بڑا مسئلہ نہاتے وقت درپیش ہوتا ہے جب بار بار پانی گرم کرنا پڑتا ہے۔ پانی گرم کرنا خود تو ایک مسئلہ ہے ہی لیکن خدانخواستہ زرا سی بھول سے آپ کو یا گھر میں کسی کو بڑی تکلیف میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو پانی گھر کرنے کے چند آسان طریقے بتائے جائیں گے جس سے آپ کو ہر سال کے اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔

الیکٹرک گیزر

یہ ایک جدید طرز کا گیزر ہے جو آپ باآسانی اپنے باتھ روم یا کسی بھی نل میں فٹ کرواسکتے ہیں۔ بجلی سے چلنے والا الیکٹرک گیزر فوری طور پر پانی گرم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ شاور بھی منسلک ہوتا ہے تاکہ گرم پانی سے نہانے میں کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔ دکان داروں کے مطابق الیکٹرک گیزر شارٹ سرکٹ کی صورت میں خودبخود بند ہوجاتا ہے اس لئے یہ نقصان دہ بھی نہیں ہے نیز اس کی قیمت کافی کم ہے اس کے علاوہ فوری طور پر پانی گرم کرنے کی وجہ سے اس کو بند کرکے بجلی اور گیس کا خرچہ بھی بچایا جاسکتا ہے۔

اسٹیل کی صراحی

اگر پانی کسی دیگچی میں گرم کرتے ہیں تو اسٹیل کی ایسی پتیلی لیں یا پھر صراحی لیں جس کی گردن لمبی ہو اور اسے اٹھانا اور پانی بالٹی میں ڈالنا آسان ہو۔

مگ سے پانی ڈالیں

ایک طریقہ یہ ہے کہ گرم پانی کو مگ کے زریعے نہانے کی بالٹی میں ڈالیں۔ اس طریقے میں وقت تو تھوڑا ضرور لگے گا لیکن اس احتیاط کا یہ فائدہ ہوگا کہ آپ پر گرم پانی کے چھینٹیں نہیں آئیں گے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   995 Views   |   22 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about نہ پانی گرم کرنے کی فکر نہ گیس کی ضرورت۔۔ نہانے کے لئے پانی گرم کرکے تھک گئے ہیں تو اس چیز کو گھر لے آئیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (نہ پانی گرم کرنے کی فکر نہ گیس کی ضرورت۔۔ نہانے کے لئے پانی گرم کرکے تھک گئے ہیں تو اس چیز کو گھر لے آئیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.