گُلاب کا عرق جگر کی بیماری کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔۔ جانیں اس میں چھپے صحت کے کچھ ایسے راز جو سائنس بھی بتاتی ہے

گلاب کا عرق صرف خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے کئی طبی فوائد ہیں جو سنت میں ہمیں پہلے ہی بتا چکی ہے لیکنا ب سائنس بھی اس بات کا اعتراف کر رہی ہے۔ گلاب کا عر ق ہم نے چہرے کی خوبصورتی اور جلد کی ہر قسم کی پریشانی کو ختم کرنےکے لئے استعمال کیا ہے لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں گلاب کے عرق سے جگر کے مسائل کا علاج کیسے ممکن؟

گلاب کا عرق اور جگر:

٭ گلاب کا عرق اینٹی بیکٹریل، اینٹی انفلامیٹری اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں جگر اور گردوں کی صفائی کرنے والے عناصر کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب عرقِ گلاب چہرے پر استعمال کیا جاتا ہے تو وہ نہ صرف چہرے کی شادابی کا کام کرتا ہے بلکہ جلد کے اندرونی ٹشوز میں جا کر ان تمام رکاوٹوں کو اور جلد کی پرتوں کی گندگیوں کو دور کرتا ہے جو گردے یا جگر کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں۔
٭ اس میں وٹامن اے، سی، ای اور فلوئیڈز پائے جاتے ہیں جو کسی بھی قسم کے انفیکشنز اور جراثیموں کو ختم کرنے میں کارآمد ہیں۔
٭ جگر میں خرابی کی ایک علامت جسم میں خون کی کمی بھی ہے اور اس کمی کو دور کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات میں گلاب کا عرق اور اس کی پتیوں کا پاؤڈر شامل ہوتا ہے تاکہ وہ مزید ریڈ سیلز کو پیدا کریں۔ گلاب کا عرق دن میں کسی بھی وقت آدھا گلاس پینا آپ کی اندرونی اور بیرونی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔
٭ جسم میں ورم کا زیادہ ہونا جگر کی خرابی کی ایک عام علامت ہے اس تکلیف میں بھی گلاب کا عرق آپ کو نہ صرف ورم کو کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ ورم کی وجہ سے جلد کے خراب ٹشوز کو بھی بھرنے کی کوشش کرے گا۔

استعمال کیسے کریں؟

٭ اگر آپ جگر کی تکلیف میں اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ نہارمنہ آدھا کپ گلاب کا عرق پی لیں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ لیکن اگر آپ کو شوگر ہے تو دن میں کھانے کے بعد استعمال کریں، نہارمنہ پینے سے گریز کریں۔
٭ گلاب کا عرق پینے سے اگر گلے میں خراش محسوس کریں یا پھر آپ اس کے ذائقے کو برداشت نہ کر پائیں تو پتیوں کو چبا کر کھالیں یہ بھی یکساں مفید ہے۔

Arq E Gulab Ke Be Shumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arq E Gulab Ke Be Shumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arq E Gulab Ke Be Shumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3372 Views   |   24 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گُلاب کا عرق جگر کی بیماری کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔۔ جانیں اس میں چھپے صحت کے کچھ ایسے راز جو سائنس بھی بتاتی ہے

گُلاب کا عرق جگر کی بیماری کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔۔ جانیں اس میں چھپے صحت کے کچھ ایسے راز جو سائنس بھی بتاتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گُلاب کا عرق جگر کی بیماری کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔۔ جانیں اس میں چھپے صحت کے کچھ ایسے راز جو سائنس بھی بتاتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔