ٹیلکم پاؤڈر میں ذرا سا سرکہ ڈال کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ایسی ٹپ جو ہر خواتین کی پسند بن جائے!

گھر اور کچن کی ذمہ داری خواتین کے لئے سب سے زیادہ اہم اور مشکل کام ہے کیونکہ بیک وقت میں کئی کام کرنے پڑتے ہیں، ایسے میں کچھ کام آپ کا زیادہ اور زیادہ محنت لیتے ہیں جن کی وجہ سے بعض خواتین اکتاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ لیکن کے-فوڈز آپ کی صحت اور کھانوں کا خیال شروع سے ہی رکھتا آیا ہے اور آپ کو بتاتا آیا ہے ایسی کارآمد ٹپس جو گھر کو بھی چمکا دیتی ہیں اور کھانوں کے ذائقوں کی شان بھی بڑھاتی ہیں تو کچھ ٹپس آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں۔

کے-فوڈز ٹپس:

٭ ٹیلکم پاؤڈر کو سرکے میں بھگو کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر اس پانی میں گلاب کا عرق شامل کریں اور اس سے اپنا چہرہ دھوئیں، یہ چہرے کی کالے گھیرے بھی صاف ہوں گے اور آنکھوں کے اطراف میں ہونے والی سوجن بھی ختم ہو جائے گی۔

٭ اس پانی کو پھینک دیں اور برتن میں نیچے بچے ہوئے پاؤڈر کو زخموں پر لگانے سے یہ جلدی بھر جاتے ہیں اور جلن بھی نہیں ہوتی ہے۔

٭ فریج میں جس جگہ برف زیادہ جم جائے اس جگہ یہ پانی ڈال دیں، اور فریج کو بند کردیں، کچھ وقت میں آپ کے فریج میں خوشبو بھی مہک جائے گی اور جمی ہوئی برف پگھلے گی۔

٭ اس پانی سے گھر کی دیواروں کو صاف کرسکتے ہیں، بس اس میں سوڈا ڈال دیں اور دیواروں کو رگڑ لیں، سارے نشانات ختم ہو جائیں گے۔

٭ اس پانی میں خُشک مہندی پاؤڈر شامل کریں اور بالوں میں لگائیں، یہ دو منہ کے بالوں کو ختم کرنے کے لئے ایک اچھا اور سستا ٹریٹمنٹ ہے۔

آپ کو یہ ٹپس کیسی لگی ؟ ہمیں کے-فوڈز کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیشن میں ضرور بتائیے گا۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   29550 Views   |   25 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ٹیلکم پاؤڈر میں ذرا سا سرکہ ڈال کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ایسی ٹپ جو ہر خواتین کی پسند بن جائے! and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ٹیلکم پاؤڈر میں ذرا سا سرکہ ڈال کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ایسی ٹپ جو ہر خواتین کی پسند بن جائے!) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.