آپ نے کڑی پتوں کا کھانے میں استعمال تو کیا ہی ہوگا۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پتے صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی کس قدر مفید ہیں جانیں ان کے حیرت انگیز فوائد

کڑی پتہ کئی صدیوں سے کھانے میں ذائقہ اور خوشبو پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ہر گھر میں لازمی موجود ہوتا ہے کیونکہ کسی نہ کسی کھانے میں بھگار میں اس کا استعمال ہمارے یہاں عام ہے۔
لیکن کیا آپ نے سوچا ہے ان چھوٹی چھوٹی ہری پتیوں کا استعمال آپ کی صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے کتنا مفید ہے؟ اگر نہیں تو تیار ہو جائیں آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا صحت اور خوبصورتی کے لئے کڑی پتوں کا استعمال اور اس کے حیرت انگیز فوائد، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

خوبصورتی اور صحت کے لئے کڑی پتوں کا استعمال

ماہرین کیا کہتے ہیں؟
طبی ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے یہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مفید ہے، کڑی پتے ایسے اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جن سے کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، س کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ہرے ہرے پتے سر درد، جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔

خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے

کڑی پتے آئرن اور فولِک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، اور یہ خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے بے حد ضروری غذائی اجزاء ہیں جنہیں کڑی پتوں سے با آسانی حاصل کیا جا سکتا ہے کڑی پتوں کو آئرن کا خزانہ کہا جاتا ہے اور یہ خون کی بیماری اینیمیا کا بہترین علاج ہے، علاوہ ازیں کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد اور مزید آئرن بنانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے اس لئے خون کی کمی کی صورت میں کڑی پتوں کا استعمال انتہائی مفید ہے۔

شوگر کی سطح متوازن رکھنے کے لئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کڑی پتوں کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو اس سے شوگر کی سطح کو متوازن رکھا جا سکتا ہے بلڈ شوگر لیول بھی متوازن کیا جا سکتا ہے ساتھ ہی کولیسٹرول لیول بھی متوازن رہتا ہے۔
یہ LDL کولیسٹرول جو کہ مضر صحت کولیسٹرول مانا جاتا ہے اُسے گھٹاتا ہے اور مثبت کولسیٹرول HDL کی سطح بڑھاتا ہے جبکہ جو شوگر کا مریض ان پتوں کا باقاعدہ استعمال کریں اسے مصنوعی انسولین کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

کڑی پتے کا استعمال کیسے کریں؟

کڑی پتے نہایت سستے اور با آسانی مارکیٹ سے مل جاتے ہیں آپ گھر میں بھی اس کا پودا لگا سکتے ہیں اس کا استعمال سلاد، دالوں میں بگھار، ہری چٹنی، نیم گرم پانی میں ڈال کر، مختلف کھانوں میں پکا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

بالوں کے لئے کڑی پتے کا استعمال

کڑی پتے کا استعمال بالوں کو سفید ہونے سے بچانے کے لئے بےحد مفید ہے یہ بالوں میں استعمال کئے جانے والے کیمیکلز کے مضر اثرات سے بالوں کو بچانے کے لئے بےحد مفید ہے کڑی پتے کا استعمال بے جان بالوں میں جان ڈالتا، بال گرنے سے روکتا ہے، خشکی سکری سے بچاتا ہے اور بالوں کو گھنا بناتا ہے اور بالوں کی نشونما یقینی بناتا ہے۔

بالوں کی نشونما کے لئے کڑی پتے کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

چند کڑی پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں، جب پتوں کا رنگ بھورا ہونے لگے ہونے تو چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کر لیں اور اسے ہفتے میں کم از کم تین بار لگائیں، صرف 15 دن میں ہی اس کے نتائج ایسے ملیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے، اس کے علاوہ کڑی پتے سے ماسک بنانے کے لیے کڑی پتے کو پیس کر اس میں دہی ملا کر بھی بالوں پر لگا یا جا سکتا ہے اس سے بال نرم و ملائم چمکدار اور صحت بند ہو جائیں گے۔

Kari Pattay Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kari Pattay Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kari Pattay Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4800 Views   |   07 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

آپ نے کڑی پتوں کا کھانے میں استعمال تو کیا ہی ہوگا۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پتے صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی کس قدر مفید ہیں جانیں ان کے حیرت انگیز فوائد

آپ نے کڑی پتوں کا کھانے میں استعمال تو کیا ہی ہوگا۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پتے صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی کس قدر مفید ہیں جانیں ان کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ نے کڑی پتوں کا کھانے میں استعمال تو کیا ہی ہوگا۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پتے صحت اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی کس قدر مفید ہیں جانیں ان کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔